تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سجاس کے انتخابات برائے سال 25-2024 10فروری کو ہونگے، سجاس کی جنرل کونسل نے سالانہ بجٹ 22-2023 کی منظوری دیدی

سجاس کے انتخابات برائے سال 25-2024 10فروری کو ہونگے، سجاس کی جنرل کونسل نے سالانہ بجٹ 22-2023 کی منظوری دیدی

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) سجاس کی سالانہ جنرل کونسل کا انعقاد کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں ہوا۔ اجلاس میں سجاس کے پیٹرن ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ عابدین اور سیکریٹری جنرل پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن(PSWF) اصغر عظیم نے خصوصی طور پر شرکت کی، سجاس کے صدر آصف خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے سجاس کی دوسال کی کارکردگی تفصیل سے بیان کی جس پر ممبران نے اطمینان کا اظہار کیا، جنرل کونسل نے مالی گوشوارے برائے سال 22-2023 کی منظوری دی جبکہ انتخابات برائے سال 24-2025 دس فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق کیا پیٹرن سجاس ڈاکٹر فرحان عیسی نے شرکاء میں انٹرنیشنل پریس اسپورٹس ایسوسی ایشن (AIPS) کے ممبر شپ کارڈ برائے سال 24-2025 تقسیم کئے، فرحان عیسی نے کہا سجاس کے منظم کام اسے روز بروز نمایاں کررہی ہے، گورنر ہاؤس میں سالانہ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کسی اعزاز سے کم نہیں۔ دعا ہے کہ سجاس اسی طرح اپنے ممبران کی خدمت کرتی رہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے