کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے ایک بیان میں سانحہ 9 مئی کو ملکی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے سانحہ 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے مسلح جتھوں نے اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے ریاست کو یرغمال بنایا، شہدائے وطن کی بے حرمتی اور لوٹ مار کی۔ انھوں نے کہا کہ پاک افواج سرحدوں پر ہمارے سکون اور امن کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے لہذا اس قسم کی پرتشدد سوچ کو روکنے کیلئے سیاسی جماعتوں اور پر امن سوچ کے حامل عوام کو ملکر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج اور اداروں کیساتھ شانہ بشانہ ہے۔