تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ساتویں لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ میں چھوٹی بہن نے بڑی بہین کو شکست دے دی، ابیہا سعید نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا انھوں نے دانیہ سعید کو دو اسٹروک کے فرق سے ہرایا عانیہ فاروق کی تیسری پوزیشن رہی۔

ساتویں لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ میں چھوٹی بہن نے بڑی بہین کو شکست دے دی، ابیہا سعید نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا انھوں نے دانیہ سعید کو دو اسٹروک کے فرق سے ہرایا عانیہ فاروق کی تیسری پوزیشن رہی۔

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب کراچی میں چیمپئن شپ کا فائنل راونڈ انتہائی دلچسب رہا،
لیڈنگ بورڈ پر دو بہنوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، ابیہا سعید نے بڑی بہن دانیہ سعید کو پیچھے چھوڑ دیا، نیشنل چیمپئن پرکھا اعجاز اور سابق چیمپئن عانیہ فاروق کا پٹر نہ چل سکا مقابلوں میں نوجوان گالفرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی ، آٹھ سال کی بچی نے بھی اپنی صلاحیت کے جوہر دکھائے ، گالفرز کا کہنا ہے کہ خواتین میں مقابلے کا رجحان بڑھ گیا ہے چیمپئن شپ کی ڈائریکٹر حمیرا خالد کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ خواتین گالفرز کیلئے انٹرنیشنل لیول پر کارآمد ثابت ہوگی، چیمپین شپ میں 60 خواتین نے زبردست مقابلے کئے ،انڈر12 کیٹیگری میں رباب تابش، انڈر16 میں علینا فواز، بی کیٹیگری کے نیٹ میں رقیہ حبیب اور گراس میں رانا تبسم شریف کامیاب رہیں سی کیٹیگری کے نیٹ میں حمیرا ذیشان اور گراس میں صوبیا وسیم نے فتح سمیٹی.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے