تازہ ترین
Home / اہم خبریں / زیڈ کے بی سندھ پریمیئر لیگ کا پہلا میچ حیدرآباد بہادرز نے جیت لیا کراچی غازیز کو دلچسپ میچ میں 31 رنز سے شکست

زیڈ کے بی سندھ پریمیئر لیگ کا پہلا میچ حیدرآباد بہادرز نے جیت لیا کراچی غازیز کو دلچسپ میچ میں 31 رنز سے شکست

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) زیڈ کے بی سندھ پریمیئر لیگ کا پہلا میچ حیدرآباد بہادرز نے جیت لیا نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں حیدر آباد بہادرز نے کراچی غازیز کو دلچسپ میچ میں 31 رنز سے شکست دیدی، حیدرآباد بہادرز کے سلمان علی آغا دھواں دھار 73 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے.. نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی غازیز نے ٹاس جیت کر پہلے حیدرآباد بہادرز کو کھیلنے کی دعوت دی، حیدرآباد بہادرز نے چھے وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے انکی جانب سے سلمان علی آغا نے جارحانہ انداز میں صرف 36 گیندوں پر چھے چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے جبکہ محمد فیضان 54 رنز بناکر نمایاں رہے. انکی اننگ میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے. کراچی غازیز کے فاسٹ بولر عمران خان سینئیر اور لیگ اسپنر زاہد محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں. جواب میں 190 رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی غازیز کی پوری ٹیم 158 رنز پر پویلین لوٹ گئی، محمد اخلاق 66 اور صاحزادہ فرحان 38 رنز بناکر نمایاں رہے. حیدر آباد بہادرز کے انور علی نے تین، مہران ممتاز اور آصف علی چانڈیو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں. سلمان علی آغا کو 36 گیندوں پر 73 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ: تاوان کے لئے اغواء کئے گئے رفیق نامی شخص کو تاوان نہ ملنے کی وجہ سے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔

چار روز قبل اغواء ہونیوالے محلہ مقبول کالونی کے رہائشی 45 سالہ محمد رفیق بھٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے