کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایس کے بی زیڈ سندھ پریمیئر لیگ میں میر پور خاص ٹائیگرز نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی. نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہفتے کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں میر پور خاص ٹائیگرز نے لاڑکانہ چیلنجرز کو سات وکٹوں سے ہرادیا، میر پور خاص نے 100 رنز کا ہدف باآسانی 11.4 اوورز میں تین وکٹوں پر حاصل کیا میر پور خاص ٹائیگرز کی جانب سے محمد سہیل خان 46 اور آصف علی27 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، عمر اکمل 16، عمر امین 9 اور حسیب اللہ بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے. لاڑکانہ چیلنجرز کی جانب سے محمد الیاس اور عمید آصف نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی. لاڑکانہ چیلنجرز پہلے کھیلتے ہوئے 19.3 اوورز میں صرف 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، ذیشان ملک 32، عمید آصف 14، اور اسد شفیق 13 رنز بنا سکے، ثمین گل اور شہاب خان نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں. میر پور خاص ٹائیگرز کے شہاب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔