لاہور، (نوپ نیوز) ریلوے مسافروں کیلیے اچھی خبر۔ چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے عامر بلوچ نے نئی ڈائننگ کار کا افتتاح کر دیا۔ اب مسافروں کو کھانے کیلیے بہتر ماحول میسر ہو گا اور وہ ڈائننگ کار کی پریمیم سہولیات سے لطف اٹھا سکیں گے۔اپ گریڈڈ ڈائننگ کار میں ایک وقت میں 45 مسافر کھانا کھا سکیں گے۔ کار کے مینیو میں 40 سے زائد کھانے شامل ہیں جن میں اس بار باربی کیو اور پیزا بھی شامل ہیں۔ گرم روٹی کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائننگ کار میں تنور بھی انسٹال کیا گیا ہے۔ اس ڈائننگ کار کو بہاء الدین زکریا ایکسپریس میں لگایا جائے گا۔ اور آئندہ چند ہفتوں میں دیگر ٹرینوں میں بھی نئی ڈائننگ کار لگا دی جائے گی۔ افتتاح کے موقع پر چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے عامر بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہمارا مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین میں سونے کی سہولیات اور صفائی کا انتظام بھی بہتر بنائیں گے۔ عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ ریلوے بہتری کی جانب گامزن ہے، آنے والے دنوں میں مسافروں کی سہولیات میں مزید بہتری لائیں گے.
Home / اہم خبریں / ریلوے مسافروں کیلیے اچھی خبر۔ چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے عامر بلوچ نے نئی ڈائننگ کار کا افتتاح کر دیا۔