تازہ ترین
Home / بین الاقوامی / روسی چارٹرڈ طیارہ افغانستان میں گر کر تباہ ہو گیا

روسی چارٹرڈ طیارہ افغانستان میں گر کر تباہ ہو گیا

افغانستان، ( نوپ انٹرنیشنل نیوز) روسی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ افغانستان کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والا روس کا ایک چارٹرڈ طیارہ ریڈار اسکرین سے غائب ہو گیا ہے ، افغان پولیس نے اس طیارے کے صوبے بدخشاں میں گر کر تباہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ روسی ایوی ایشن حکام نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ روسی رجسٹرڈ طیارہ جس پر چھ افراد سوار تھے گزشتہ رات افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد ریڈاراسکرین سے غائب ہو گیا۔ ا دھر افغانستان کی مقامی پولیس کے نے بتایا کہ انہیں طیارے کے حادثے کی اطلاع ملی تھی افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں کی پولیس نے اتوارکو کہا کہ اسے اس طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔روسی ایوی ایشن حکام نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایک چارٹر ایمبولینس پرواز تھی جس نے بھارت سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور یہ طیارہ ازبکستان سے ہوتا ہوا ماسکو پہنچنا تھا افغان صوبائی پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ گزشتہ شب انتہائی شمال میں بدخشاں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ پولیس ترجمان نے تاہم اس طیارے کی قسم کے بارے میں کوئی تصدیق شدہ تفصیلات نہیں بتائیں نہ ہی طیارہ حادثے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ بتائی ادھر بھارت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ گر کر تباہ ہونے والا یہ طیارہ کوئی طے شدہ تجارتی پرواز یا بھارتی چارٹرڈ جہاز نہیں تھا۔ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ڈسالٹ نے عام کاروباری اوقات سے باہر اس حادثے پر تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔مقامی خبروں کے مطابق روسی ایوی ایشن حکام نے کہا کہ روسی رجسٹرڈ طیارہ ہفتے کی شام کو افغانستان میں ریڈار سے غائب ہوا۔ روسی حکام نے کہا کہ وہ افغانستان اور تاجکستان کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو چال گول سے شکست دے دی

ملائشیا، (انٹرنیشنل اسپورٹس نیوز) ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے