کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) راولپنڈی اوپن شطرنج چمپئن شپ 23 مارچ کو ریلوے کلب صدر راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر محمد عمران کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔