Home / اہم خبریں / رانا راجپوت برادری کمیٹی (RBC) اور حسینی بلڈ بینک کے مشترکہ تعاون سے لائنز ایریا زون میں (اکاؤنٹ نمبر "3911” کے لیے) لگایا جانے والا (بلڈ ڈونیشن کیمپ) اختتام پذیر۔

رانا راجپوت برادری کمیٹی (RBC) اور حسینی بلڈ بینک کے مشترکہ تعاون سے لائنز ایریا زون میں (اکاؤنٹ نمبر "3911” کے لیے) لگایا جانے والا (بلڈ ڈونیشن کیمپ) اختتام پذیر۔

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) رانا راجپوت برادری کے لوگوں نے اس کیمپ میں شمولیت کرکے نہ صرف (RBC) کے ساتھ اپنی یکجہتی کو ظاہر کیا ہے بلکہ اس قوم کے لوگوں کو یہ بات بھی واضح طور پر باور کروادی ہے کہ (RBC) کی ٹیم واقعی قوم برادری کی فلاح وبہبود کے لیے مخلصی اور پرعزم طور پر منظم طریقے سے اپنا کردار ادا کر رہی ہے کیمپ کی شروعات سے ہی قوم برادری کے لوگوں کا تانتا بندھا رہا اور خاص طور پر نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر جوشیلے انداز میں اپنی خدمات انجام دیں قوم برادری کے نوجوانوں اور بڑوں نے بڑی تعداد میں "خون عطیہ” کرنے کے لیے خود کو پیش کیا کچھ نوجوان غیر برادری کے بھی خون عطیہ کرنے کے لیے پہنچے رانا راجپوت برادری کمیٹی (RBC) کے اس کیمپ کا آغاز شام 4بجے ہوا اور رات 10بجے اختتام پذیر ہونے تک 57یونٹ خون کا عطیہ جمع کرنے کا موقع ملا اور بقایا لوگوں کو حسینی بلڈ بینک کی مرکزی برانچ نمائش پر پہنچنے کے لیے وقت دے دیا گیا لائنز ایریا زون کے اس کیمپ کی کامیاب کوشش کے بعد انشاللہ بہت جلد نیو کراچی زون میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے جانے کا اعلان کیا جائے گا ہم قوم برادری کے لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے رضاکارانہ طور پر قوم برادری کے لوگوں کے لیے اس کار خیر میں رانا راجپوت برادری کمیٹی (RBC) کی ٹیم کے ساتھ شانہ بشانہ اپنی خدمات انجام دیں یہ کیمپ سینئر وائس چیئرمین جناب اصغر علی ڈیڈن کی زیر سرپرستی لگایا گیا اس موقع پر سینئر رہنما ومشیر جناب نذر اشرفی گولیکا (سینئر رہنما ومشیر) جناب دانش فخر گولیکا (لائنز ایریا زون کے انچارج) ، جناب محمد قدیر ڈیڈن (بلڈ ڈونیشن کیمپئین وڈسٹریبیوٹوشن انچارج) ، جناب فیصل بسئ (زونل انچارج نیو کراچی) اسلام قلندری (زونل انچارج کورنگی) شکیل رائے پوری (زونل انچارج محمود آباد وبزرٹہ لائن) اور (RBC) کی مرکزی قیادت اور تمام سینئر رہنما و عہدیداران (بلڈ ڈونیشن کیمپ) پر مصروف عمل ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود رہےاور ہم سرپرست اعلیٰ جناب شریف علی رانا پیرانکا ، جناب عبید رضا رائے پوری (زونل انچارج پنجاب) ، جناب محمد شاکر پیرانکا (دبئی) کے بھی شکر گزار ہیں جو کہ آنلائن اس کیمپ "عطیہ برائے خون” کی نگرانی اور ہدایات کے ساتھ شامل رہے اور تمام قیادت کے علاوہ رضاکاروں کی بھی مسلسل حوصلہ افزائی کرتے رہے خاص طور پر ہم ڈیڈن فیملی کی خواتین اور بچوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی تمام مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خون کا عطیہ دینے کے لیے آئی ہوئی خواتین کی خاطر مدارت میں کسی طرح کی کمی نہیں ہونے دی خواتین کا خون جمع کرنے کے لیے مختلف تاریخوں میں حسینی بلڈ بینک کی مرکزی برانچ نمائش پر پہنچنے کا وقت دے دیا گیا ہے اس "عطیہ برائے خون” کے کیمپ کے آغاز سے اختتام پذیر ہونے تک بنانا شیک، سلائس جوس اور روح افزاء کی سبیل مسلسل جاری رہی اور تمام انتظامیہ کی بریانی سے تواضع کی گئی اللّٰہ پاک قوم برادری کے لیے پیش کی جانے والی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطاء فرمائے آمین ثم آمین یا ربّ العالمین اس موقع پر بطور مہمان شرکت کرنے والوں میں جناب غلام محمد سالپری، جناب عبد القیوم سیہوڑ ، جناب وسیم الدین سانپر، جناب اعجاز قادری گھیلوٹ، جناب عقیل جیلو جناب محسن گھیلوٹ، جناب طفیل سالپری ، جناب سہیل رائے پوری ، حافظ عمر کورا، جناب سلیم مدنی ، جناب تنویر دڑک، جناب افضال ڈیڈن، جناب اکبر ڈیڈن ، جناب عظیم پیرانکا ، جناب شرف الدین نمود ، جناب نعیم پیرانکا ، جناب عبدالستار سیران، جناب عادل بیاس، جناب ایوب پیرانکا ، جناب فضائل رانا پیرانکا ، جناب ثاقب نیمرانا، جناب عبد القیوم رامپور ، جناب علامہ عدنان مدنی سالپری ودیگر معززین شامل رہے اس کار خیر میں خون عطیہ کرنے کے ساتھ ساتھ رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے میں فرقان اشرفی ولد معین الدین، حارث ولد فخر ، فیضان ولد اختر اشرفی، نبیل ولد نعیم الدین، فرحان ولد نعیم الدین،عمیر فضل الدین، وجاہت ولد محمد محسن ، عرشمان ولد نعیم، غلام مصطفیٰ ولد عبد القیوم ، فیضان ولد غلام رسول، جواد ولد محمد رشید ، حارث ولد عادل ، ہارون ولد عادل، مبشر ولد مختار، عمران ولد غلام رسول ، فرمان ولد غلام رسول ، نعمان ولد اختر، اسامہ ولد طارق ودیگر نوجوان پیش پیش رہے ہم امید کرتے ہیں کہ قومی سطح پر جب بھی (RBC) کی ٹیم کسی بھی میدان میں عملی اقدامات کے لیے کھڑی ہوگی تو یہ نوجوان اپنی خدمات انجام دینے میں پیش پیش رہیں گے ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے