کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) دی ہارورڈ ماڈل اسکول کا سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات مقامی بینکویٹ ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس شاندار تقریب کے مہمان خصوصی چئیر مین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ ،اسسٹنٹ کمشنر کورنگی محمد حسین کھوسو، اور تھے۔ پروگرام میں دیگر معزز مہمانوں میں چیئرمین پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن، انور بھٹی، وائس چیئرمین محمد انور، سماجی رہنما یوسف پاکستانی، اور شعبہ تعلیم سے وابستہ متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی تقریب کا آغاز ہارورڈ ماڈل اسکول کے ایڈمنسٹریٹر، سر امجد انصاری، اور پرنسپل سعدیہ امجد انصاری کی جانب سے کیا گیا اس موقع پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی ٹاؤن میں آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ سینکڑوں بچوں کو مفت تعلیم اور تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جو کہ کورنگی ٹاؤن ایڈمنسٹریشن کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شعبہ تعلیم کی ترقی کے حوالے سے میری تمام تر کوششیں جاری رہیں گی، اور والدین کا تعاون انتہائی اہم ہے موقع پر پرنسپل سعدیہ امجد انصاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سالانہ تقریب اسکول کے طلباء کی شاندار کارکردگی اور ان کی تعلیم میں بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ تقریب میں تقریباً 300 اعزازی شیلڈز دی گئیں، جو بچوں کی سالانہ پرفارمنس کے حوالے سے ان کی محنت کو سراہتے ہوئے دی گئیں ایڈمنسٹریٹر سر امجد انصاری نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ملک و قوم کے لیے فائدہ مند شہری بن سکیں والدین کی بڑی تعداد نے اس پروگرام کو ایک خوشی کا موقع اور بچوں کی کامیابی کا سنگ میل قرار دیا، اور اسکول کی انتظامیہ کے کردار کو سراہااس موقع پر تقریب میں شریک تمام مہمانوں نے بچوں کی شاندار کامیابیوں کو سراہا اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔