Home / پاکستان / دی ماڈرن کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز میں پہلے بی ایس نرسنگ چار سالہ پروگرام کا آغاز پہلے بیج میں 45 سے زائد طلبہ و طالبات کو ڈاکیومنٹس ویری فکیشن کے بعد داخلہ دیا گیا۔ زُہرہ عمران لاکھانی

دی ماڈرن کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز میں پہلے بی ایس نرسنگ چار سالہ پروگرام کا آغاز پہلے بیج میں 45 سے زائد طلبہ و طالبات کو ڈاکیومنٹس ویری فکیشن کے بعد داخلہ دیا گیا۔ زُہرہ عمران لاکھانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) دی ماڈرن کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز میں پہلے بی ایس نرسنگ چار سالہ پروگرام کا آغاز کردیا گیا، پہلے بیج میں 100 سے زائد طلبہ و طالبات نے درخواستیں دیں تاہم ویری فکیشن کے بعد 45 طلبہ و طالبات کو داخلہ دیا گیا جس کی باقاعدہ فہرست لگائی گئی۔ گزشتہ روز دی ماڈرن کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز میں پہلے بی ایس نرسنگ کورس کے چار سالہ پروگرام کی افتتاحی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل دی ماڈرن کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز زہرہ عمران لاکھانی نے شرکا کو پروگرام کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ زہرہ عمران لاکھانی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں آگے بڑھنے کی جستجو موجود ہے تاہم انہیں بہتر پلیٹ فورم مہیا کرنا ضروری ہے، صاف ستھرے ماحول میں طلبہ کی تعلیمی ضروریات کا خیال رکھنا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے اس وقت فقدان پیدا ہوتا جارہا ہے۔ ایسے میں دی ماڈرن کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز نے بہترین ماحول میں طلبہ کی اس ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے اپنی ایجوکیشنل خدمات کی فراہمی میں پہلا قدم اٹھایا ہے، امید ہے اس سے نہ صرف طلبہ و طالبات مستفید ہوں گے بلکہ والدین بھی معاشرتی مسائل سے بے فکر ہوکر اپنے بچوں کے مستقبل کا خواب پورا ہوتا دیکھ سکیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دی ماڈرن کالج میں تمام تر امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، سیکورٹی سمیت انتظامی امور میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی۔ ہماری پوری توجہ طلبہ و طالبات کی شعبہ طب میں بہتر تعلیم کی ترویج ہے اورنئی نسل شعبے میں ماہر بنانا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آخر کب تک ۔۔۔ تحریر : نگین فاروق

میری معصوم بھولی بھالی عوام آخر کب تک ان سیاستدانوں کے عشق میں لہو کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے