تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دوسرے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ویمنز کی 7 وکٹوں سے کامیابی

دوسرے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ویمنز کی 7 وکٹوں سے کامیابی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے پاکستان ویمنز کی اننگز میں منیبہ علی 47 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 55 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں تاہم ان کے علاوہ کسی دوسری بیٹر کی طرف سے قابل ذکر کارکردگی دیکھنے میں نہیں آئی۔ گل فیروزہ 14 اور کپتان ندا ڈار 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔سدرہ امین 10 اور عالیہ ریاض 8 رنز بناپائیں ویسٹ انڈیز ویمنز کی طرف سے کپتان ہیلی میتھیوز نے 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جواب میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے 18.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا کپتان ہیلی میتھیوز کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی قابل ذکر کارکردگی دکھاتے ہوئے دس چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ اور شیمین کیمبل کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کا اضافہ کیا۔ کیمبل نے 21 رنز بنائے۔ہیلی میتھیوز پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کو کھیلا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے