تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دوسرا ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست

دوسرا ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ایک وکٹ سے شکست

کرائسٹ، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی۔ میزبان ٹیم نے پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 131رنز سے جیتا تھا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 18 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کی خاص بات فاطمہ ثنا کی آل راؤنڈ کارکردگی اور غلام فاطمہ کی عمدہ بولنگ تھی فاطمہ ثنا نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 90 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں اور بولنگ میں بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں باضابطہ طور پر پہلی مرتبہ پاکستان ویمنز کی قیادت کررہی تھیں۔ یاد رہے کہ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے ندا ڈار کے ان فٹ ہوجانے کے سبب کپتانی کی تھی۔
پاکستان ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 220 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ نیوزی لینڈ ویمنز نے 48.5 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا پاکستان ویمنز کو میچ کی پہلی ہی گیند پر منیبہ علی کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا اور پھر صرف 35 رنز پر اس کی چار وکٹیں گرچکی تھیں۔سدرہ امین 12، بسمہ معروف7 اور عالیہ ریاض7 رنز بناسکیں اس موقع پر فاطمہ ثنا اور نتالیہ پرویز نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 90 رنز کا اضافہ کیا۔ نتالیہ پرویز تین چوکوں کی مدد سے39 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں وکٹ کیپر نجیہہ علوی نے بھی تین چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور فاطمہ ثنا کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 65 رنز کا اضافہ کیا نیوزی لینڈ ویمنز کی طرف سے کپتان سوفی ڈیوائن نے 25 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں نیوزی لینڈ ویمنز کی اننگز میں سوزی بیٹس اور میڈی گرین کی بیٹنگ نمایاں رہی۔ سوزی بیٹس نے 74 اسکور کیے جس میں 8 چوکے شامل تھے۔ میڈی گرین نے 5 چوکوں کی مدد سے83 رنز بنائے۔ ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 142 رنز کا اضافہ کیا۔
اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے فائٹ بیک نظر آئی اور اس نے53 رنز کے اضافے پر7 وکٹیں حاصل کرکے حاصل کرکے میچ کو دلچسپ بنادیا جب میزبان ٹیم کی نویں وکٹ گری تو اسے جیت کے لیے 13 رنز درکار تھے اس موقع پر لی تاہوہو 21 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے میں کامیاب ہوگئیں لیگ اسپنر غلام فاطمہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے47 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ فاطمہ ثنا نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔ سعدیہ اقبال ام ہانی اور نشرہ سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے