تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دورۂ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان۔

دورۂ آسٹریلیا کے لیے ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان۔

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ درج ذیل ہے۔
نوید اکرم چیمہ ۔ ٹیم منیجر۔محمد حفیظ ۔ ڈائریکٹر پاکستان ٹیم۔ایڈم ہولیوک ۔ بیٹنگ کوچ ۔ سائمن گرانٹ ہیلمٹ ۔ ہائی پرفارمنس کوچ۔ عمرگل۔ فاسٹ بولنگ کوچ ۔ سعید اجمل ۔ اسپن بولنگ کوچ ۔ عبدالمجید۔ فیلڈنگ کوچ۔ منصور رانا۔ اسسٹنٹ ٹیم منیجر۔ شاہد اسلم ۔ اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ۔
ڈریکس سائمین ۔ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ۔ کلف ڈیکن ۔ فزیو تھراپسٹ۔ طلحہ اعجاز۔ ٹیم انالسٹ۔ لیفٹننٹ کرنل ( ریٹائرڈ ) اختر حسین ۔ٹیم سکیورٹی منیجر۔ رضا راشد کیچلو۔ ٹیم میڈیا منیجر ۔ عمار احسن ۔وڈیوگرافر۔ ڈاکٹر سہیل سلیم ۔ ٹیم ڈاکٹر۔ ملنگ علی ۔ ٹیم میسیور۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 3 میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے