تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دارالعلوم میمن میں "میڈیا مینجمنٹ کورس” کا آغاز داخلہ ٹیسٹ کی تقریب میں سینیئر صحافیوں، ماہرین تعلیم اور علمائے کرام کی شرکت

دارالعلوم میمن میں "میڈیا مینجمنٹ کورس” کا آغاز داخلہ ٹیسٹ کی تقریب میں سینیئر صحافیوں، ماہرین تعلیم اور علمائے کرام کی شرکت

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین) دارالعلوم میمن بولٹن مارکیٹ کے "میڈیا مینجمنٹ کورس” کے داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو میں مختلف مدارس ، کالجزاور یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے کثیر طلبہ شریک ہوئے۔ دارالعلوم میمن ، نیو میمن مسجد میں داخلہ ٹیسٹ کی پروقار تقریب میں روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر علی حمزہ افغان، روزنامہ جنگ کے سابق چیف رپورٹر عابد حسین، انگریزی روزنامے ڈیلی ڈان کے ڈاکٹر سید نواز الہدیٰ، مصطفوی میڈیا سیل کے حامد محمود ،ممتاز ماہر تعلیم احمد باوا بھی شریک ہوئے۔دارالعلوم میمن کے مہتمم اعلیٰ ڈاکٹر مفتی عمران شامی کاکہنا تھا کہ دارالعلوم میمن کا یہ کورس مدارس کے طلبہ اورنیشنل میڈیا کے درمیان فاصلوں کو کم کرےگا اور یہ کورس معاشرے میں خوشگوار تبدیلی مرتب کرے گا۔ مزید تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے 2 دسمبر سے اس کورس کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا، دارالعلوم میمن کے میڈیا مینجمنٹ کورس میں پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینیئرصحافی طلبہ کو صحافت پڑھائیں گے اور اس کورس میں مدارس کے طلبہ کو سوشل میڈیا اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق آگہی بھی دی جائے گی

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی، بانی و چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل اور چیئرمین PPCHJ چوہدری آصف محمود وڑائچ کی زیر قیادت کشمیریوں سے اظہارِ یکجتی کے لیے لاہور مال روڈ پر مشترکہ ریلی کا اہتمام کیا گیا،

کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی، بانی و چیئرمین نیشنل یونین آف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے