کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام خان سورشیم کراچی ریجن سینیر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہو ینگ فایٹر گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون تین بلوز نے زون ایک ریڈ ز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زون ایک ریڈ ز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 128 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ سعد عالم نے 37 رنز بنائے۔ علیا ن محمود نے جارہانہ بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دیکر 5 زوھیب اور حسن عا صم نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون تین بلوز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا لئے۔ کرار علی 11 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 77 اور نو معمان علی 25 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔لانڈھی جیم خانہ گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون چار بلو ز نے زون پانچ کو 108 رنز سے ہرا دیا۔ زون چار بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز بنائے۔ یاسر مشتاق اور عمر ان شاہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سینچریاں اسکو ر کیں۔یاسر مشتاق نے 11 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 127 اور عمر ان شاہ 14 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 102 جبکہ فیصل ناصر نے 5 چوکوں 5 چھکوں کی مدد 60 رنز بنائے۔جواب میں زون پانچ وایٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 102 اور وسیم احمد نے 8 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے۔ طہہ صد یق نے 3 اور اکبر خان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ایسٹرن اسٹار گراونڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون دو بلوز نے زون پانچ ریڈز کو 91 رنز سے ہرا دیا۔ زون دو بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے۔ معظم حیسن اور راو و قا ر سینچریاں اسکو ر کیں۔ معظم حیسن نے 18 چوکوں کی مدد سے 113، راو وقار نے 11 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 100 اور سید فاز اللہ نے 32 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ جواب میں زون پانچ ریڈز 247 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ناصر حسین نے 10 چوکوں 5 چھکوں کی مدد سے 90 ، چا ند احمد نے 40، شبیہ حیدر نے 33 اور عارف شاہ نے 32 رنز بنائے۔ حسن بن شہاب نے 31 رنز دیکر 4 ، محمود جمشید نے 3 اور اسد اختر نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ آخری میچ میں انو بھائی پارک گراونڈ پر زون پانچ بلوز نے زون دو گرین کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون دو گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔ سید نواب نے 9 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 66، تو حید مصطفی نے 46، وجہی فواد نے 28 ، علی شنواری نے 27 اور منیر الرحمان نے 24 رنز بنائے۔ سید ازان الدین نے 3 ، جنید الیاس، علی بٹ اور عباد الرحمن نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ بلو ز 7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 259 رنز بنا لئے۔ زوھیب عا بد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 106، علی بٹ نے 5 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 59، اور محمد آصف نے 22 رنز بنائے۔ سفیان اور منیر الرحمان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
Home / اہم خبریں / خان سورشیم کراچی ریجن سینیر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ۔یاسر مشتاق، معظم حیسن، زوھیب عا بد، محمد ابیس،عمر ا ن شاہ اور راو و قا ر کی شاندار سنچریاں