Home / اہم خبریں / خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ مزید پانچ میچوں کے فیصلے ہوگئے، ملک کرار ، عبیس اللہ ، سکندر حسن, شہزر حسن کی شاندار سنچریاں۔ ذاکر خان اور اکرام اللہ کی عمدہ بولنگ

خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ مزید پانچ میچوں کے فیصلے ہوگئے، ملک کرار ، عبیس اللہ ، سکندر حسن, شہزر حسن کی شاندار سنچریاں۔ ذاکر خان اور اکرام اللہ کی عمدہ بولنگ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید پانچ میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ایسٹرن اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون ایک گرین نے زون چار گرین کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زون چار گرین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 146 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ منیب نیازی نے 28، محمد معاذ اور افنان خان نے 22-22 رنز بنائے۔ اکرام اللہ نے 47 رنز دیکر 5 اور عتیق الرحمن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون ایک گرین نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنا لئے۔ زین العابدین 9 چوکوں کی مدد سے 66، طلاح خان نے 39 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ نیا ناظم آباد جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گیے دوسرے میچ میں زون چھ گرین نے زون تین بلوز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون تین گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔ عبیس اللہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں 6 چھکوں کی مدد سے 130 اور آلیان محمود نے 35 رنز بنائے۔معاذ خرم، محمد احمد ارسلان اور ضیاء اللہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون چھ گرین نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 237 رنز بنا لئے۔ حبیب اللہ 7 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 93 ، حیدر عباس نے 8 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 78 اور عبداللہ دانش نے 26 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ زوھیب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ٹی ایم سی گراونڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون سات بلوز نے زون پانچ ریڈز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون پا نچ ریڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 260 رنز بنائے۔ ناصر حسین نے 5 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 88، چاند احمد نے 7 چوکوں کی مدد سے 63، عدنان خالد نے 40، شبیہہ حیدر نے 40 اور فہد علی نے 24 رنز بنائے۔ زاکر خان نے 73 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون سات بلوز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا لئے۔ حماد بھٹی نے 10 چوکوں کی مدد سے 57، رضوان عباسی نے 46، وقار احمد 41، اشرف نے 39، حضرت علی نے 30 رنز ناٹ آوٹ اور احمد حسن خان نے 21 رنز بنائے۔ فہد علی اور کومیل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ چو تھے میچ میں ینگ فائٹر گراؤنڈ پر ا 37 رنز سے ہرا دیا ۔ زون ایک ریڈ ز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے۔اکبر بابر نے چار چوکوں کی مدد سے 62، حماد مغل نے 46 اور محمد زوہیب نے 25 رنز بنائے۔ نعیم گل نے 48 رنز دیکر 4 اور حذیفہ منیر نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جواب میں زون سات گرین 180 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ حذیفہ منیر نے 6 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 51، ظفر علی نے 37 اور فیاض حسین نے 34 رنز بنائے۔ اکبر بابر نے 27 رنز دیکر 4، احمد خان اور محمد زوھیب نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ آخری میچ میں زون دو ریڈز نے زون سات ریڈز کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ زون سات ریڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔ شہزر حسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 16 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 112، جہانگیر جاوید نے 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 72، حیسن عباس نے 31 اور عون عباس نے 26 رنز بنائے۔ جواب میں زون دو ریڈز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنا لئے۔ سکندر حسن شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 15 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 116، عاقب انور نے 4 چوکوں کی مدد سے 56 اور عادل علی سعید نے 34 رنز بنائے۔ لقمان شاہ نے 54 رنز دیکر 4 اور احمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے