Home / اہم خبریں / حیدرآباد ٹگ آف وار میں گرلز و بوائز کالجز کوٹری،پبلک اسکول و حیات کالج حیدرآباد سینیئرز کےفائنلز میں پہنچ گئے

حیدرآباد ٹگ آف وار میں گرلز و بوائز کالجز کوٹری،پبلک اسکول و حیات کالج حیدرآباد سینیئرز کےفائنلز میں پہنچ گئے

کوٹری، (رپورٹ ذیشان حسین) "اب کھیلے گا حیدرآباد” سلوگن کے تحت اقبال ڈے اسپورٹس فیسٹول کے مقابلے ڈی ایس او مریم کیریو کی نگرانی میں اسپورٹس کمپلیکس پبلک اسکول حیدرآباد میں جاری ہیں۔ حیدرآباد ٹگ آف وار میں گرلز سینیئرز میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری اور حیات کالج مین کیمپس اور بوائز کیٹیگری میں علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری پبلک اسکول و حیات کالج حیدرآباد سینیئرز کےفائنلز میں پہنچ گئے جبکہ بوائز اینڈ گرلز جونیئرز کیٹیگریز میں دی STEM اسکول اسکائی ٹائون و قاسم آباد کیمپس، پبلک اسکول،حیات اسکول مین کیمپس حیدرآباد نے بھی فائنلز میں قدم جما لیئے۔ سیکریٹری حیدرآباد ڈویژنل ٹگ آف وار ایسوسی ایشن و ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری عائشہ ارم کی نگرانی میں بوائز و گرلز ٹگ آف وار مقابلے جاری ہیں۔ چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و ٹورنامنٹ ٹیکنیکل ڈائریکٹر پرویز احمد شیخ، رمیز راجہ، سید عدنان، انیلا مہوش، ظہیر الدین، زریاب علی، جاوید ڈیرو، بابر علی، حیدر علی, عمران خان, اور نبیل خان سپروائز کررہے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے