کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر حکومت سندھ کی جانب سے کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 فروری بروز بدھ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 19 فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔کراچی یونیورسٹی میں بھی کل ہونے والے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے، نئے تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
Home / اہم خبریں / حضرت لال شہباز قلندر کا سالانہ عرس، صوبہ سندھ میں کل بروز بدھ کو عام تعطیل ہوگی تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے