تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جویریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

جویریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاہور، (نوپ اسپورٹس) خاتون کرکٹر جویریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے 2013 سے 2021 کے درمیان چار ون ڈے اور تیرہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی انہوں نے 2012 میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کریئر کا آغاز کیا جبکہ انہوں نے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 2013 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ جویریہ نے 2011 میں اپنے کریئر کی ابتدا کی تھی اور بارہ برس پر محیط کریئر میں انہوں نے مختلف ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیا جویریہ رؤف کا کہنا ہے کہ پرانی یادوں اور شکریہ کے جذبات کے ساتھ میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہی ہوں۔ یہ اتارچڑھاؤ کے ساتھ ایک اچھا سفر رہا ہے۔ میں اپنے ملک کی اعلیٰ ترین سطح پر نمائندگی کرنا ایک اعزاز سمجھتی ہوں اور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے یہ تمام مواقع فراہم کیے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan National Football team faces travel disruption

Islamabad, (Nop Sports) The Pakistan National Football Team is set to play its final away …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے