تازہ ترین
Home / پاکستان / جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام موٹیویشنل ٹاک کے عنوان سے لاہور میں پروگرام منعقد ہوا۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام موٹیویشنل ٹاک کے عنوان سے لاہور میں پروگرام منعقد ہوا۔

لاہور، (نوپ اسپورٹس) ملائشیا کے شہر کوالمپور میں 5 تا 16 دسمبر کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام موٹیویشنل ٹاک کے عنوان سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پروگرام منعقد ہوا۔ مزکورہ پروگرام میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری جنرل اولمپیئن رانا مجاہد علی، اسکوائش لیجنڈ جہانگیر خان، ہاکی لیجنڈ اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے لیکچر دیئے۔اس موقع پر پی ایچ ایف خزانچی پرویز بھنڈارہ، پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن آصف باجوہ، ٹیم منیجر کرنل ر آصف ناز کھوکھر،ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس سمیت ٹیم منیجمنٹ و کھلاڑی بھی موجود تھے۔ مہمان گرامی نے کھلاڑیوں کا مورال بلند کیلئے سحر انگیز گفتگو کی۔اس موقع پر مہمان گرامی کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آئینی ترامیم اور ڈی ڈے ! ۔۔۔ تحریر : تصدق حسین

کہانی کے سب کردار ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں۔ ہدایت کار، کہانی کار، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے