کوالمپور، ( نوپ اسپورٹس) ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ملائشیا کے شہر کوالمپور میں 5 تا 16 دسمبر کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین وارم اپ میچ کھیلا گیا۔ جو کہ پاکستان نے 0-2 سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول عبدالحنان جبکہ دوسرا گول غضنفر نے سکور کیا۔ اس موقع پر ٹیم کے ہمراہ منیجر لفٹننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر ، ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس ، کوچنگ پینل میں اولمپیئن شکیل عباسی ، انٹرنیشنل محمد علی ، انٹرنیشنل محمد آصف خان، فزیو تھراپسٹ محمد اسلم اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی موجود ہیں پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ 6 دسمبر کو نیدرلینڈ ، دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ ، جبکہ تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔