تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ہالینڈ کا ہاکی میچ 3-3 گول سے برابر

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ہالینڈ کا ہاکی میچ 3-3 گول سے برابر

کولالمپور، (رپورٹ، ذیشان حسین) جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور ہالینڈ کے مابین میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا. پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارشد لیاقت، سفیان خان اور ارباز احمد نے گول سکور کئے.
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوآلالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور ہالینڈ کے مابین میچ تین گول سے برابر رہا. دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکدوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے گئے. ہالینڈ ٹیم کھیل کے 21ویں اور 30 منٹ میں فیلڈ گول کرنے میں کامیاب رہی. پاکستان کو پہلے ہاف کے اختتام تک دو گول کے خسارے کا سامنا رہا. پاکستان نے تیسرے کواٹر میں کم بیک کرتے ہوئے مڈ فیلڈر ارشد لیاقت کے ذریعہ فیلڈ گول سکور کرکے اس خسارے کو کم کیا جبکہ تیسرے کواٹر کے 36ویں منٹ میں پاکستان کو پینلٹی کارنر کے ذریعہ سفیان خان نے تیزرفتاڈریگ فلک کو گول پوسٹ کی راہ دکھائی اور پاکستان کا سکور اس موقع پر 2-2 سے برابر ہوا. ہالینڈ نے کھیل کے 47ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کے برتری قائم کی جوکہ پاکستان کے ارباز احمد نے پینلٹی کارنر کےذریعہ گول سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کیا. میچ کے اختتام تک مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا.
ملائیشیامیں کھیلے جانے والےجونیئر عالمی ہاکی کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں . پاکستان ٹیم پول ڈی میں شامل ہے جس میں ہالینڈ بیلجیئم نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں. پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 7 دسمبر کو کھیلے گا

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک میوزیم اینڈ آرٹ گیلری کے ٹریولنگ نمائش میں جوجٹسو کے مظاہرے نے ناظرین کو مسحور کردیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسٹیٹ بینک میوزیم اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے