تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 0-4 سے ہرادیا۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 0-4 سے ہرادیا۔

کولالمپور، (نوپ اسپورٹس) تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پول کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔ پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹرک کی۔ ارشد لیاقت نے 19 ویں، 30ویں اور 54ویں منٹ میں تین گول داغ دیئے۔ جبکہ کپتان عبدالحنان شاہد نے 32 ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے ایک گول سکور کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیل کے اختتام تک کسی کھلاڑی نے گول سکور نہیں کیا۔مین آف دی میچ ارشد لیاقت قرار پائے اس موقع پر ٹیم کے ہمراہ منیجر لفٹننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر ، ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس ، کوچنگ پینل میں اولمپیئن شکیل عباسی ، انٹرنیشنل محمد علی ، انٹرنیشنل محمد آصف خان جبکہ فزیو تھراپسٹ محمد اسلم اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی موجود ہیں۔ پاکستان ایونٹ کا تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز اور ایلومنائی آفس کے اشتراک سے ”سماجی آگاہی میں ذرائع ابلاغ کا کردار” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا

سرگودھا، (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز اور ایلومنائی آفس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے