تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان نے کواٹر فائینلز میں رسائی حاصل کرلی، پاکستان اور بیلجیئم کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر۔

جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان نے کواٹر فائینلز میں رسائی حاصل کرلی، پاکستان اور بیلجیئم کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر۔

کوللمپور، (ویب اسپورٹس ) ملائیشیا کے شہر کوآلالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور بیلجیئم کے مابین میچ ایک، ایک گول سے ڈراء ہوگیا ، میچ کا آغاز تیز کھیل سے ہوا۔ بیلجیئم کے کھلاڑی جیک نے پہلے کواٹر کے تیسرے منٹ میں ہی پاکستان کے خلاف ملنے والے پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول سکور کرکے بیلجیئم کو برتری دلا دی ۔ پاکستان کو کھیل کے 17 ویں اور 27ویں منٹ میں پینلٹی کارنرز لگانے کا موقع ملا لیکن پاکستانی ڈریگ فلکر ارباز احمد گول پوسٹ میں گیند پھینکنے میں ناکام رہے۔ پہلے ہاف کے اختتام تک بیلجیئم کو پاکستان سے ایک گول کی برتری حاصل رہی۔ پاکستان کو کھیل کے 42ویں منٹ میں ایک اور پینلٹی کارنر حاصل کرنے کا موقع ملا جس کے ذریعہ ارباز احمد نے تیز رفتار ڈریگ فلک کے ذریعہ گول سکور کرکے بیلجیئم کی برتری کا خاتمہ کردیا۔میچ کے اختتام تک سکور 1-1 گول سے برابر رہا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے