تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جنکی کوئی خبر نہ لے وہان تک پہنچنا برداشت کی اولین ترجیح ہے۔ انسانیت کی خدمت۔ دکھی افراد کی دلجوئی سے سکون ملتا ہے۔ نجمہ الطاف صدر برداشت

جنکی کوئی خبر نہ لے وہان تک پہنچنا برداشت کی اولین ترجیح ہے۔ انسانیت کی خدمت۔ دکھی افراد کی دلجوئی سے سکون ملتا ہے۔ نجمہ الطاف صدر برداشت

کراچی،(نوپ نیوز) INGOبرداشت کی صدر نجمہ الطاف نے کہا ہے کہ جنکی کوئی خبر نہ لے وہان تک پہنچنا برداشت کی اولین ترجیح ہے۔ انسانیت کی خدمت۔ دکھی افراد کی دلجوئی سے سکون ملتا ہے۔ ہمارے بزرگ اور ہمارے دکھی زدہ بھائی بہن ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ہم نے گزشتہ دورے میں حیدرآباد کے گدو بندر کا دورہ کیا۔ نفسیاتی اسپتالوں میں جاکر مریضوں کی حالت زار بھی دیکھی۔ انکی مدد کی۔ ہم انہیں اور تمام نظر انداز کئے گئے شعبوں کے افراد کو انکا حق دیں گے جو ادارے خدمت کر رہے ہیں انکی مدد کر رہے ہیں۔ انہون نے یہ بات دارالسکون کشمیر روڈ پر گفتگو اور دارالسکون میں مقیم افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انکے ہمراہ ہمایوں خان، ایونٹ چیئرپرسن حنا افضل، سیما اسد، حلیمہ طارق، سیما اسد، اظہار خان، شہنیلہ خانزادہ، اور دیگر بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی تنظیم برداشت نے کراچی میں کشمیر روڈ پر واقع دارالسکون Darulsukoon کا دورہ صدر برداشت نجمہ الطاف کے ہمراہ دورہ کیا۔ سینٹر کی انچارج میڈم فضیلت نے وفد کا استقبال کیا۔ بین الاقوامی این جی او برداشت کی جانب سے Darulsukkonمیں صدر برداشت نجمہ الطاف نے ٹیم کے ہمراہ پورا دن گزارا۔ بزرگون کی دلجوئی کی اور تحائف اور مختلف اشیاء اجناس اور سردی کے لحاظ سے کپڑے اور کمبلوں کی بھی تقسیم کی۔ فیملی کی طرح وقت گزارا۔ نجمہ الطاف کے ہمراہ ہمایوں خان، ایونٹ چیئرپرسن حنا افضل، سیما اسد، حلیمہ طارق، سیما اسد، اظہار خان، شہنیلہ خانزادہ، اور دیگر بھی موجود تھے۔ Darulsukoon میں رہائش پزیر بزرگوں اور خواتین و مرد کے ساتھ فیملی کی طرح دن گزارا اور انکے ساتھ لنچ اور ڈنر کیا۔ اولڈ ایج بزرگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ نجمہ لطاف نے سینٹر کا دورہ کیا سہولیات کا جائزہ لیا اور برداشت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ نجمہ الطاف نے وہیل چیئر اور لاغر بزرگوں کے ساتھ خصوصی وقت گزارا ان سے گفتگو کی۔ انہیں احساس دلایا کہ برداشت انکے شانہ بشانہ ہے۔ ٹیم راکین نے لنچ اور ڈنر بھی ان کے ساتھ کیا جسکا انتظام برداشت نے کیا تھا۔ نجمہ الطاف صدر نے سینٹر کی کارکردگی کو سراہا۔ جبکہ میڈم فضیلت نے تعاون پر برداشت کا شکریہ ادا کیا۔ اولڈ ایج ہوم اور دارالسکون میں موجود افراد، خواتین نے برداشت کی ٹیم کی فیملی کی طرح مل کر وقت گزارنے اور مختلف پروگراموں کو بہت پسند کیا اور اسے بہترین دن قرار دیا۔ صدر برداشت نجمہ الطاف نے کہا کہ برداشت آپکی فیملی ہے اور ہم آپکے شانہ بشانہ ہون گے جو مدد درکار ہوگی کریں گے۔ میڈم فضیلت نے تمام ٹیم و صدر نجمہ الطاف کا شکریہ ادا کیا اور انہین دوبارہ آنے کی بھی دعوت دی

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے