تازہ ترین
Home / پاکستان / جناح پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کا دوسرا کانووکیشن منعقد کیاگیا موزمبیق کے اعزازی کو نسلر جنرل سید خالد تو اب سمیت دیگر مہمان کی شرکت

جناح پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کا دوسرا کانووکیشن منعقد کیاگیا موزمبیق کے اعزازی کو نسلر جنرل سید خالد تو اب سمیت دیگر مہمان کی شرکت

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین)جناح پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ گزشتہ 62 سال سے ٹیکنیکل تعلیم کی خدمت سر انجام دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی ہال میں دوسرا کانووکیشن منعقد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کو مرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر اور موزمبیق کے اعزازی کو نسلر جنرل سید خالد تو اب، صدارت مسرور احمد شیخ متاز ماہر تعلیم اور سابق چیئر مین سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور وجیہ الدین احمد چانسلر جناح یونیورسٹی (برائے خواتین ) وایڈمنسٹریٹر جناح پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ نے فرمائی۔ جناح پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل، ایگزیکیو ڈائریکٹر پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے دوسرے کانووکیشن میں آئے ہوئے تمام مہمانان گرامی دشر کا کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اور ادارے کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دوسرے کانووکیشن میں نمایا کامیابیاں حاصل کرنے والے اول، دوئم اور سوئم طلباء و طالبات میں شیلڈ و سرٹیفیکٹ دیئے گئے۔ الحاج ریاض الدین احمد میڈل تمام ٹیکنالوجیز میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں سونے، چاندی اور کانسی کے میڈل اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر فوجی فرٹی لائیز ربن قاسم پرائیویٹ لمیٹڈ اور ادارے کے درمیان تعاون کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔پروگرام میں بحیثیت مہمانان گرامی اکرام راجپوت (چیف ایگزیکیٹو انڈس لیوب آئلز کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ )، انجینئر محمد عبد الباری ( جنرل مینیجر پلانٹffbl)، رضی الدین احمد صدر(انجمن اسلامیہ ٹرسٹ پاکستان ) سنی احمد (ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس اٹریزار انجمن اسلامیہ ٹرسٹ پاکستان)اور دیگرشخصیات شرکت فرمائی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان چیمپئنز لیگ 2024 :لاہور سکندرز اور کوئٹہ اسٹرائیکرز کافاتحانہ آغاز

فیصل آباد، (ویب اسپورٹس) محمد احسن کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت لاہور سکندرز نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے