کراچی، (نوپ نیوز)جماعت اسلامی اور لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین فراز حسیب کا لیاقت آباد کے عوام کے لیے مزید 4پارکوں کا تحفہ، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے لیاقت آباد ٹاؤن میں مزید4پارکوں کا افتتاح اوراسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا،علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کی کوششوں اور شاندار کارکردگی پر زبردست طریقے سے سراہا،حافظ نعیم الرحمن نے ٹاؤن چیئرین نے اور ان کی پوری ٹیم کوعوامی خدمت اور کارکردگی پر ان کو مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق طویل عرصے سے بدحال پارکس کی ازسر نو بحالی اور تزئین وآرائش کے بعدباقاعدہ افتتاح کیا گیا، ان میں یوسی 1 موسیٰ کالونی میں طاہر شریف پارک،یوسی 2 اسحاق آباد میں اسامہ شہید پارک، یوسی 3 پیلی کوٹھی پرانا غریب آباد میں امیر خسرو پارک،یوسی 6 بی ون ایریا میں شاہ فیض الحسن پارک شامل ہیں جب کہ شریف آباد یوسی 2میں منصورہ اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد بھی رکھاگیا۔اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین لیاقت آبادفراز حسیب،وائس ٹاؤن چیئرمین اسحاق تیموری،یوسی 6کے چیئرمین معین عباس مدنی فراز حسیب چیئرمین وائس چیئرمین اسحاق تیموری، چیئرمین یو سی1و ناظم علاقہ لیاقت آباد ڈاکخانہ شہاب الدین اور یو سی 6 کے چیئرمین معین عباس مدنی،چیئرمین یوسی 2شریف آباد حافظ محمد ارشاد، وائس چیئرمین اسد محمود خان،چیئرمین یو سی 1عبید الرحمن وائس چیئرمین حنیف،پی ایس 127کے نامزد امیدوار مسعود علی،وارڈ کونسلرز خرم اسد،طارق نیازی،شاہنواز،جبران،زاہد محمود، محمد احمد،ابو الاعلی مدنی،ذیشان چوہدری سمیت ٹاؤن کے میونسپل افسران بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے چاروں پارکوں کے دورے وافتتاح اور اسپورٹس کمپلیکس کے سنگ بنیاد کے موقع پر شاہ فیض الحسن پارک بی ون ایریا میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام عام انتخابات میں اپنے ووٹ کو تقسیم نہ کریں اورترقی کے نشان صرف ترازو پر مہر لگائیں۔ایک دوسرے کوبھتہ خوری،قتل وغارت گری کا ذمہ دار اور راکا ایجنٹ قرار دینے والے آج پھر سے ایک ہوگئے ہیں۔جماعت اسلامی کے سوا کسی بھی پارٹی کو دیا گیا ووٹ وڈیروں اور جاگیرداروں کے حق میں جائے گا۔جماعت اسلامی کے پاس جتنے بھی ٹاؤنز ہیں ان میں اختیارات سے بڑھ کر اورتمام تر روکاوٹوں کے باوجود ہمارے ٹاؤنز چیئرمین کام کررہے ہیں۔جماعت اسلامی کے منتخب ٹاؤنز میں مختص کیا گیا بجٹ عوام کے لیے خرچ کیا جائے گا۔لیاقت آباد میں ماڈل پارک لیاقت آباد کے شہریوں کے لیے ہے۔جماعت اسلامی نے اپنے ٹاؤنز میں تیزی سے ترقیاتی کام شروع کردیے ہیں،پارکوں کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ہمارے نمائندے عوام کے درمیان موجود ہیں اور عوامی خدمت میں مصروف ہیں، اہل کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی جماعت اسلامی کو بھرپور مینڈیٹ دے کر کامیاب کریں گے اورسندھ حکومت جماعت اسلامی کے بغیر نہیں بن سکے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ جماعت اسلامی حکومت میں آنے کے بعد کراچی اور سندھ میں ماڈل اسکولز بنائے گی۔محکمہ پولیس سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے گا اور کراچی سے 80 فیصد مقامی باشندوں کو محکمہ پولیس میں نمائندگی دی جائے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ شہر میں مسلسل آگ اور خون کی ہولی کھیلی گئی، شہر کی روشنیوں کو تباہ و برباد کیا گیا، بلدیاتی انتخابات میں ایک طویل عرصے بعد شہریوں نے شہر کو اس کی اصل کی طرف لوٹانے کے لیے جماعت اسلامی کو کراچی کی سب سے بڑی جماعت بنایا اور سب سے زیادہ ووٹ اور نشستیں دیں لیکن پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے ہماری جیتی ہوئی نشستیں چھین لی گئی اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ قبضہ میئر شہر میں جماعت اسلامی کے بینرز اتارنے میں تو دلچسپی لے رہے ہیں لیکن شہر یوں کے لیے کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے،قبضہ میئر کو جماعت اسلامی فوبیا ہوگیا ہے وہ جب بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہیں جماعت اسلامی کے بارے میں بے بنیاد باتیں کرتے رہتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ ایک طرف مسلم لیگ ن کے لوگ کہتے ہیں کہ ہم پیپلزپارٹی کے خلاف ہیں دوسری جانب قبضہ میئر کے قبضے کو برقراررکھنے کے لیے 14ووٹ قبضہ میئر کے حق میں دیے۔کراچی کے عوام شہر میں جماعت اسلامی کا میئر لانا چاہتے تھے،شہری چاہتے تھے کہ کراچی میں تعمیر و ترقی کا سفر پھر سے شروع ہو لیکن قبضہ میئر ان کی اتحادی جماعتیں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی اورالیکشن کمیشن نے مل کر جماعت اسلامی کا راستہ روکا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ لیاقت آباد ٹاؤن اور جماعت اسلامی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جس نے شہریوں کے لیے 4پارکس از سر نو بحال کیے،آج ہم سابق میئر عبدا لستار افغانی اور سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کو یاد کررہے ہیں جنہوں نے شہر میں بے مثال خدمات سرانجام دیں۔ہم عبد الستار افغانی اور نعمت اللہ خان کے عوامی خدمات کے مشن کو جاری رکھیں گے۔فراز حسیب نے کہاکہ ہم لیاقت آباد ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنانے کا عزم رکھتے ہیں،پہلے لیاقت آباد کی گلیوں میں کچرا موجود رہتا تھا لیکن اب ٹاؤن کی جانب سے کچرا اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں،اہل لیاقت آباد کچرے اور کوڑے کی نشاندہی کریں اور ٹاؤن میں رپورٹ کروائیں، ٹاؤن کی ٹیم فوری طور پر صفائی ستھرائی کروائے گی
Home / اہم خبریں / جماعت اسلامی کا عوام کو تحفہ ٗ حافظ نعیم الرحمن نے لیاقت آباد میں مزید 4پارکوں کا افتتاح کردیا