تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تیسرا خیرپور شوگر جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر فائنل کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹسوری تھے

تیسرا خیرپور شوگر جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر فائنل کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹسوری تھے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ انسان میں جوش و جذبہ ہو تووہ کسی بھی شعبہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ ہماری نوجوان نسل صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ ماضی میں گورنر ہاﺅس کو نظریہ ضرورت کے تحت چلایا جاتا رہا ہے، لیکن ہم گورنر ہاﺅس کو نظریہ خدمت کے تحت چلا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز تیسرے خیرپور شوگر جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے موقع پر بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سابق نگراں صوبائی وزیر بلدیات سندھ محمد مبین جمانی نے بھی خطاب کیا۔ آصف نواز اسکواش کمپلیکس کریک کلب ڈی ایچ اے میں منعقدہ فائنل میچ میں سابق نگراں صوبائی وزیر ڈاکٹر جنید شاہ، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر و صدر سندھ اسکواش فیڈریشن عدنان اسد، ڈائریکٹر سندھ اسکواش فیڈریشن وسیم واحد، فہد جمانی، فراز جمانی و دیگر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چیمپئن شپ کا فائنل میچ دیکھا اور اچھے شارٹ پر کھلاڑیوں کو داد دی اور فائنل میچ کے فاتح کھلاڑی کو انعامات تقسیم کئے دیا اسے شاباش بھی دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان نے اسکواش میں عالمی سطح پر طویل عرصہ تک مقام حاصل کیا اور اسکواش کا منفرد اعزاز پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کے حصہ میں آج تک نہیں آیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ انسان میں جوش و جذبہ ہو تووہ کسی بھی شعبہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ کھلاڑی ٹرافی یا انعام کے لئے نہیں بلکہ قوم کے فخر کے لئے مقابلہ کر رہے ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اسپورٹس مین شپ، عزم اور محنت کا جذبہ ہی آپ کو زندگی میں آگے لے جائے گا اور میری خواہش ہے کہ ہماری نوجوان نسل صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ مجھے ایسوسی ایشن نے اپنے پروجیکٹ کا بتایا اس کے لئے گورنر ہاﺅس سے اقدامات کریں گے۔ کھلاڑیوں کی تربیت اور دیگر ضروریات کے لئے ذاتی حیثیت میں ہر ممکن مدد فراہم کروں گا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنرسندھ گورنر ہاﺅس کو ہم نظریہ خدمت کے تحت چلا رہے ہیں۔ گورنر ہاﺅس کے درواز ے عوام کے کھول دیئے ہیں اب تک 35 لاکھ سے زائد افراد گورنر ہاﺅس آچکے۔گورنر سندھ نے کہا کہ گورنرہاﺅس سے مستحقین میں راشن ،جن کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ہے انہیں موٹر سائیکلیں دے رہے ہیں۔ طلباءکو آئی ٹی کے جدید کورسز کی مفت تربیت بھی فراہم کررہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق نگراں وزیر بلدیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا کہ خیرپور شوگر ملز نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سندھ اسکواش فیڈریشن کے ساتھ مل کر اس چیئمپین شپ کا انعقاد کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ابھرتے ہوئے بچے اچھی کھیلوں کی سرگرمیوں کا حصہ بنیں اور اپنا اور اپنے ملک کا نام دنیا بھر میں مشہور کریں۔ مبین جمانی نے کہا کہ سندھ بھر اور دیگر صوبوں سے بچوں اور بچیوں کی اسکواش ٹورنامنٹ میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارے بچوں میں اسکواش میں دلچسپی زیادہ سے زیادہ بڑھ رہی ہے اور آئندہ سال اپریل میں کراچی میں ورلڈ اسکواش چیئمپین شپ کا انعقاد ہونا بھی اس کی واضح دلیل ہے۔ تیسرے خیرپور شوگر ملز جونیئر اسکواش چیئمپین شپ کے فائنل میچ میں بوائز کی دو اور گرلز کی ایک کیٹیگری کے فائنل میچ کھیلا گیا۔ جن میں بوائز میں انڈر 9 اور انڈر 13 جبکہ گرلز کی انڈر 15 کی کیٹگریز شامل تھی۔ اس اسکواش چیئمپین شپ میں سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خواہ، پنجاب کے علاوہ و پاک آرمی، پی اے ایف و دیگر کی تمام کیٹگریز میں 96 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔فائنل کی تمام کیٹگریز کے جیتنے والے کو فی کس 2 لاکھ روپے کا انعام خیرپور شوگر ملز کی جانب سے دیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے