کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) بینک البراکا جہانگیر خان اسکواش چیمپئن شپ کے دوسرے روز بتیس میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ سیمی فائنل مقابلے اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ چار روزہ مقابلوں میں ملک بھر سے سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں ہفتہ کو انڈر الیون کیٹگری میں کوارٹر فائنل مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ آرمی کے ہرمان علی راجہ نے سندھ کے محمد صائم کو شکست دی۔ سندھ کے فضل الرحمان نے پنجاب کے محمد ولی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پنجاب کے معید ارسلان نے سندھ کے محمد ابان خان کو ہرایا۔ پنجاب کے انس رحمن نے خیبر پختونخوا کے ہارون آفریدی کو شکست دی۔ انڈر سیونٹین کوارٹر میچوں میں سندھ کے عدنان زمان نے سندھ یے نصر اللہ کو ہرایا۔ پنجاب کے عبد اللہ نے اشمت اللہ کو شکست دی۔ پاکستان ائرفورس کے مبین خان نے پنجاب کے سیف زمان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ عبید اللہ نے فصیح الرحمن کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ جبکہ پاکستان آرمی کے ابراہیم محب ، پنجاب کے شملان گل، سخی اللہ اور کمیل طارق نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
Home / اہم خبریں / بینک البراکا جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ میں بتیس میچوں کے فیصلے ہوگئے، انڈر 11,انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹگری میں سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں