تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارت نے بلاٸنڈ کرکٹ میں پاکستان کو اٹھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز1-2سے جیت لی

بھارت نے بلاٸنڈ کرکٹ میں پاکستان کو اٹھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز1-2سے جیت لی

دبئی، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) پاک بھارت بلاٸنڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے فیصلہ کن معرکہ میں بھارت نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو۔ ایک سے اپنے نام کر لی۔آٸی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبٸی میں کھیلی گٸی سیریز کے تیسرے معرکہ میں گرین شرٹس نےپہلل بیٹنگ کرتے ہوے 20اوورز میں 9وکٹوں پر 193رنز بناے۔پاکستان کی طرف سے محمد سلمان 74 اور محمد راشد نے 32رنز بناے۔جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف اجے کمار ریڈی کے 66 اور سنیل رمیش کی 64 رنز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 8گیندیں قبل ہی دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اجے ریڈی تیسرے میچ کے مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ ورلڈ بلاٸنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سلطان شاہ، ورلڈ میمن آرگناٸزیشن کی شبانہ عبدالرزاق، ورلڈ بلاٸنڈ کرکٹ کونسل کے ناٸب صدر راجنیش سمیت دیگر شخصیات اختتامی تقریب میں موجود تھی جنہوں نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز اور ایلومنائی آفس کے اشتراک سے ”سماجی آگاہی میں ذرائع ابلاغ کا کردار” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا

سرگودھا، (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز اور ایلومنائی آفس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے