تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلوچستان سے سینیٹ کی نشستوں کےانتخابات کیلئے اپیلیٹ ٹریبونل کا قیام

بلوچستان سے سینیٹ کی نشستوں کےانتخابات کیلئے اپیلیٹ ٹریبونل کا قیام

کوئٹہ، (نوپ نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان سے سینیٹ کی نشستوں کے انتخابات کیلئے اپیلیٹ ٹریبونل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔یہ بات صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کی۔انہوں نے کہا کہ اپیلیٹ ٹریبونل میں ریٹرننگ افسر کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات منظور یا مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی،محمد فرید آفریدی نے مزید کہا کہ ایپلیٹ ٹریبونل بلوچستان ہائی کورٹ کے دو معزز ججز جسٹس محمد اعجاز سواتی اور جسٹس نزیر احمد لانگو پر مشتمل ہے،ان ٹریبونل کے پاس 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی اور یہ ایپلیٹ ٹریبونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔ اسی طرح امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت 26 مارچ کو ہوگی اور 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے۔ شیڈول کے تحت پولنگ 02 اپریل 2024 کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک ج ب صوبائی اسمبلی بلوچستان کوئٹہ میں ہوگی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے