کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ کلچر اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن فٹبال کپ 2024 کے سلسلے میں تین میچ کھیلے گئے جبکہ چوتھے میچ میں شاہ فیصل ٹاؤن کو ماڑی پور ٹاؤن کی ٹیم کے نہ پہنچنے پر واک اوور مل گیا، تفصیلات کے مطابق آج میٹروپولیٹن فٹبال کپ کے سلسلے میں ککری فٹبال گراؤنڈ میں شاہ فیصل ٹاؤن اور ماڑی پور ٹاؤن کا ہونے والا میچ ماڑی پور ٹاؤن کے نہ آنے کی وجہ سے شاہ فیصل ٹاؤن کو واک اوور ملا اور واک اوور کی صورت میں تین گول اور تین پوائنٹس شاہ فیصل ٹاؤن کو مل گئے، دوسرا میچ کے ایم سی اسٹیڈیم میں کے ایم سی اور مورورومیر بار کے درمیان کھیلا گیا جو کہ کے ایم سی نے دو صفر سے جیت لیا، تیسرا میچ مدوماؤنٹین گراؤنڈ میں کھیلا گیا جو کہ چنیسر ٹاؤن اور ماڈل کالونی ٹاؤن کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ چنیسر ٹاؤن نے دو ایک سے جیت لیا، چوتھا میچ محمدی فٹبال اسٹیڈیم ملیر میں کھیلا گیا یہ فٹبال میچ گڈاپ ٹاؤن اور گلشن ٹاؤن کے درمیان ہوا اور یہ فٹبال میچ گڈاپ ٹاؤن نے تین ایک سے جیت لیا۔
Home / پاکستان / بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ کلچر اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن فٹبال کپ 2024 کے سلسلے میں کھیلے گئے مزید تین میچز کے فیصلے ہو گئے