کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اُمید پاکستان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پی پی پی ضلع جنوبی کی جانب سے ضلعی آفس میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا -تقریب سے مشیر وزیر اعلیٰ سندھ سید نجمی عالم پی پی پی ضلع جنوبی کے صدر جاوید ناگوری جنرل سیکریٹری تیمور سیال پی پی پی لیبر بیورو کراچی کے صدر اسلم سموں چیئرمین لیاری ٹاؤن ناصر کریم نے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ
کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا عظیم لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عکس ہیں اور پاکستان کے بہتر مستقبل کی واحد امید ہیں۔ عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان کے عزم کو پورا کرنے کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
تقریب سے اپنے خطاب میں
مشیر وزیر اعلیٰ سندھ براۓ فشریز لائیو اسٹاک اور کچی آبادی سید نجمی عالم کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر آج یہاں موجود کارکنان و عوام کا جم غفیر اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہت ہی قلیل مدت میں اپنی قائدانہ صلاحتیوں سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے پاکستانی عوام اب اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری وہ رہنما ہیں جن کی اولین ترجیح عوام کی فلاح ہے جنرل سیکریٹری پی پی پی ضلع جنوبی تیمور سیال نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نڈر ماں کے نڈر بیٹے ہیں اور جمہوریت کے محافظ ہیں بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں واحد لیڈر ہیں جو ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انفارمیشن سیکرٹری ضلع جنوبی فرید میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشکل حالات سے چیئرمین بلاول بھٹو ہی نکال سکتے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی فلاح و بہبود کا ویژن اور اُن کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں یہ بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہی ہے کہ آج پاکستان میں امراض قلب کے علاج کا سب سے بڑا ادارہ این آئی سی وی ڈی عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کررہا ہے ، چیئرمین بلاول بھٹو ہی وہ رہنما ہیں جن کے باعث دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کا قیام عمل میں آیا جس کے تحت آج سیلاب سے متاثرہ 21 لاکھ خاندانوں کو مالکانہ حقوق کے ساتھ رہنے کے لئے گھر فراہم کئے جارہے ہیں باصلاحیت نوجوان لیڈر، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پوری قوم کو مبارک ہو سالگرہ کی تقریب میں جنرل سیکریٹری پی پی پی لائرز فورم کراچی اعجاز سومرو ، سینیٹر انور لال ڈین ، سیکریٹری اطلاعات پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی طلال چانڈیو ، پیپلز یوتھ کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اورنگزیب خان ، زکوࣿۃ کمیٹی ضلع جنوبی کے چیئرمین غلام محمد سموں ، پیپلز یوتھ ضلع جنوبی فضل بلوچ ، سٹی ایریا کے عہدیداران نور محمد ہنگورو ، صدر نثار بلوچ ، ملا نعیم شفیع سواتی ساجد شاہ عنایت مروت ، طارق فاضلانی، صدر پی ایس ایف ضلع جنوبی شہباز ملک ، جنرل سیکریٹری پی پی پی خواتین ونگ عالیہ بیگم ، پی پی پی منارٹی ونگ ضلع جنوبی کے صدر الفریڈ جان ، سابق ایم پی اے ثانیہ ناز سمیت پی پی پی ضلع جنوبی کے یوسی وارڈ ، ذیلی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ہردلعزیز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا تقریب کے آخر میں چیئرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا – دوران تقریب پنڈال کارکنان کی جانب سے بلند کئے جانے والے وزیر اعظم بلاول فلگ شگاف نعروں سے گونجتا رہا
Home / اہم خبریں / بلاول بھٹو پاکستان کی امید ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو ہی ملک کو مشکلات سے نجات دلائیں گے. رہنما پاکستان پیپلز پارٹی