تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا

اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آئندہ ماہ دمبولا میں ہونے والے اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ندا ڈار کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے یہ ٹورنامنٹ 19 سے 28 جولائی تک منعقد ہوگا۔ پاکستان ٹیم کا انتخاب کراچی میں منعقدہ چار روزہ کیمپ کے اختتام پر کیا گیا ہے۔ کیمپ ہفتے کو ختم ہوگیا تھا پاکستان کے اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا ، گل فیروزہ ، ارم جاوید، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن ہیں عائشہ ظفر، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، ام ہانی اور وحیدہ اختر ٹیم میں جگہ نہیں بناسکی ہیں کھلاڑی گزشتہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرنے والے 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ تھیں سلیکٹرز نے ارم جاوید، عمیمہ سہیل، سیدہ عروب شاہ اور تسمیہ رباب کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دوسری جانب اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 5 جولائی سے کراچی میں شروع ہوگا اور 16 جولائی کو ٹیم کی روانگی تک جاری رہے گا۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم کیمپ کی نگرانی کریں گے اور انہیں عبدالرحمان ( اسپن بولنگ کوچ ) جنید خان (اسسٹنٹ کوچ- بولنگ ) اور حنیف ملک (اسسٹنٹ کوچ- فیلڈنگ) کی معاونت حاصل ہوگی۔ حنا منور، رابعہ صدیق اور ولید احمد کو پہلے ہی منیجر ۔ فزیو اور انالسٹ مقرر کیا جاچکا ہے۔ پاکستان کو گروپ اے میں بھارت ، نیپال اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور ملائیشیا گروپ بی میں ہیں۔ ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں 26 جولائی کو سیمی فائنل کھیلیں گی۔ پاکستان کا مقابلہ 19 جولائی کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز بھارت سے ہوگا جب کہ نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف اس کے میچز بالترتیب 21 اور 23 جولائی کو ہوں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے