Home / اہم خبریں / اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان کا پہلا میچ اج نیپال کے خلاف ہوگا

اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان کا پہلا میچ اج نیپال کے خلاف ہوگا

دبئی، (نوپ اسپورٹس) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں شروع ہونے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ نیپال انڈر19 کے خلاف کھیلے گی۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے ہو گا۔ ایشیا کپ کے تمام میچز اے سی سی کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونگے سترہ دسمبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز تک تمام میچز آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہونگے جبکہ فائنل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اس میں مجموعی طور پر پندرہ میچز کھیلے جائیں گے پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کپتان سعد بیگ کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں شریک ہے ان کی قیادت میں ٹیم سری لنکا اور بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرچکی ہے۔سری لنکا انڈر19 اور بنگلہ دیش انڈر 19 کے خلاف ون ڈے میچوں میں شامل حسین نے 386 رنز، شاہ زیب خان نے 365 رنز اور عرفات منہاس نے 342 رنز بنائے جبکہ بولنگ میں عرفات منہاس 13، علی اسفند 10، اور عبید شاہ 9 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔ عرفات منہاس، علی اسفند اور محمد ذیشان ایسے تین کرکٹرز ہیں جو سینئر لیول پر کرکٹ کھیل چکے ہیں عرفات منہاس ایشین گیمز میں تین ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کے علاوہ لسٹ اے کے دس میچز بھی کھیل چکے ہیں۔ علی اسفند ٹیم کے واحد کھلاڑی ہیں جو فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ رکھتے ہیں انہوں نے قائداعظم ٹرافی میں فیصل آباد کی طرف سے دو میچز کھیلے ہیں۔علی اسفند نے لسٹ اے کے گیارہ اور دس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جبکہ محمد ذیشان لسٹ اے کا ایک میچ کھیلے ہیں۔
انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر19 ٹیم کو گروپ اے میں انڈیا انڈر 19، افغانستان انڈر19 اور نیپال انڈر19 کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان انڈر19 ٹیم اپنا دوسرا میچ انڈیا کے خلاف 10 دسمبر کو کھیلے گی جبکہ افغانستان سے اس کا میچ 12 دسمبر کو ہوگا۔

پاکستان انڈر ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے: سعد بیگ ( کپتان، وکٹ کیپر)، احمد حسین، علی اسفند، عامرحسن، عرفات منہاس ( نائب کپتان )، اذان اویس، خبیب خلیل، نجب خان، نوید احمد خان، محمد ریاض اللہ، محمد طیب، محمد ذیشان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ۔

نان ٹریولنگ ریزروز: احمد حسن، ایمل خان، عبید شاہد اور محمد ذوالکفل۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے