تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ ۔ زون چھ وایٹس اور زون سا ت وایٹس فائنل میں پہنچ گیں۔

اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ ۔ زون چھ وایٹس اور زون سا ت وایٹس فائنل میں پہنچ گیں۔

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اے ایس نیچرل سٹون کے تعاون سے منعقد کر دہ اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون چھ وایٹس اور زون سا ت وایٹس سیمی فائنلز میں اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیں۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں زون چھ وایٹس نے زون دو وایٹس کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گی۔ زون دو وایٹس کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہوئے 1۔44 اوورز میں 138 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔محمد دانش نے 29، عون ایم جعفری نے 27، افتخار خان نے 26 رنز بنائے۔ عبدل معیز نے 19 رنز دیکر 4 اور ادم عیسی نے 17 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون چھ وایٹس نے 21 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ 141 رنز بنا لئے۔ عبدالرحمن نیازی نے 9 چوکوں کی مدد 3 ناقابل شکست 60 ، عبد اللہ عالم نے 6 چوکوں کی مدد سے 51 اور شاہ ویز نے 18 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ لانڈھی جیم خانہ گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں زون سات وایٹس نے زون چار وایٹس کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون چار وایٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 143 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔اریب آفتاب نے 25، دانیال خان نے 24 اور اقرار نے 20 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ روحیل نسا ، کاشان فہیم نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ۔جواب میں زون سات وایٹس 3 وکٹوں کے نقصان پر 1۔18 اوورز میں مطلوبہ 148 رنز بنا لئے۔ کاشان فہیم نے 6 چوکوں 2 چھکوں ککی مدد سے ناقابل شکست 54 ، سعد خان نے 38 اور اسماعیل نے 32 رنز بنائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے