تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ۔زون پانچ وایٹس اور زون ایک وایٹس کی کامیابی۔ محمد عماد پراچہ کی شاندار بولنگ۔

اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ۔زون پانچ وایٹس اور زون ایک وایٹس کی کامیابی۔ محمد عماد پراچہ کی شاندار بولنگ۔

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل سٹون کے تعاون سے منعقد کر دہ اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ لانڈھی جیم خانہ گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون پانچ وایٹس نے زون ایک گرین کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔زون ایک گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 97 رنز بنائے۔محمد کامران نے 28، حمزہ عالم نے 20 رنز بنائے محمد عماد پراچہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 9 رنز دیکر 5 اور حازک قریشی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون پانچ وایٹس نے دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 101 رنز بنا لئے۔یاسر رزاک نے 22 چوکوں ایک کی مدد سے 69 رنز بنائے۔ ینگ فایٹر گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون ایک وایٹس نے زون چار گرین کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون چار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 97 رنز بنائے سالہ خان 24، حسن فاروق نے 22 اور عون عباس نے 20۔ رنز بنائے۔حادی صدیقی ،روشن علوی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنا لئے۔۔داور ملک نے 11 چوکوں دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 92 اور اویس کامران 60 رنز بنا لئے۔شر جیل ریا ض نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے