تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ۔افتتاحی میچ میں زون چھ وایٹس نے زون پانچ بلو ز کو 131 رنز سے ہرا دیا۔ آدم عیسئ کی جارہانہ بولنگ۔ نوید احمد نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ۔افتتاحی میچ میں زون چھ وایٹس نے زون پانچ بلو ز کو 131 رنز سے ہرا دیا۔ آدم عیسئ کی جارہانہ بولنگ۔ نوید احمد نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل سٹون کے تعاون سے منعقد کر دہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تیسرے مرحلے اے ایس نیچرل سٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کے سی سی اے اسٹیڈیم پر زون چھ وایٹس نے زون پانچ بلو ز کو 131 رنز سے ہرا دیا۔زون چھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247 رنز بنائے۔حظیفہ احسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 96 ، حمزہ قریشی نے 39، عبد اللہ عالم 30 اور آدم عیسئ نے 28 رنز بنائے۔ میڈیم پیسر نومعان علی 48 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ 116 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔محمد ہا رون رفیق نے 45 عا بد علی خان نے 26 رنز بنائے۔سعد سخاوت نے 28 رنز دیکر 3 جبکہ عبد اللہ عالم نے 19 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ مہمان خصوصی نوید احمد اونر بیر ننگٹن کریسنٹ کرکٹ کلب اونر کریسنٹ فننسشیل کارپوریشن انٹر نیشنل امریکہ نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جبکہ شاہد احمد چیر مین مشی گن کر کٹ ایسو سی ایشن نے صدارت کے فرائض انجام دیئے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی ملاقات، سندھ انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنس آرٹ جامشورو کے دورے کی دعوت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے