کراچی، ( رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے6 زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل سٹون کے تعاون سے منعقد کر دہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز بروز پیر یکم جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے میں اے ایس نیچرل سٹون انڈر-13 اور دوسرے مرحلے میں انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کر ایا گیا تھا۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ زون چھ وایٹس اور زون پانچ بلوز کے درمیان کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔ افتتاحی کے موقع پر نوید احمد کو اونر بیرننگٹن کر یسنٹ کلب اونر کر یسنٹ فننا س کو ر پو ریشن مہمان خصوصی ہونگے جبکہ سید نقی حیدر بورڈ سر ٹی فایڈ امریکن بورڈ اف میڈیسن ان کیر اونر بیر ننگٹن کریسنٹ کلب تقریب کی صدارت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں 16 منتخب ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں ہر ذون کی دو-دو جبکہ زون ایک اور زون چار کی تین-تین ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز 40 اوورز پر مشتمل ہو گے۔ جو کہ لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائے گے۔ ہر گروپ سے دو-دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر ینگی جو کہ ناک اوٹ بنیا د پر کھیلے جائے گے۔زون کی 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس کی تفصیل مندرجہ ذیل۔گروپ ” اے "زون چھ وایٹس، زون سات بلوز، زون پانچ بلو ز، زون تین بلوز۔ گروپ "بی” زون چار وایٹس، زون سات وایٹس، زون ایک بلوز، زون دو بلوز۔ گروپ "سی” زون ایک وایٹس، زون دو وایٹس، زون چھ بلو ز، زون چار گرین ۔گروپ "ڈی” زون تین وایٹس، زون پانچ وایٹس، زون ایک گرین اور زون چار بلو ز