کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایکسپوسینٹر میں تین منعقدہ تین روزہ فرنیچر لیونگ ایکسپو کا افتتاح امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ربن کاٹ کر کیا اس موقع پر نمائش کے منتظمین سی ای او (آر ایف) ایونٹس ڈاکٹر نازش فیصل ڈائریکٹر (آر ایف) ایونٹس ڈاکٹر فیصل ندیم جنرل منیجر ماسٹر مولٹی فوم عاصم چوہدری بھی موجود تھے اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کے انعقاد میں پر میں منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہے پاکستان میں فرنیچر کی صنعت میں بہت گنجائش ہے اس صنعت کے فروغ کے لیے ایسی نمائشیں کاروبار کے نئے دروازے کھولے گی فرنیچر کی صنعت کو لکڑی کی ضرورت ہوتی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ جنگلات کو مزید وسیع کریں اور جوجنگالات ملک میں موجود ہیں ان پر توجہ دیں حکومت کو چایئے کہ ایسے اقدامات کیئے جائیں تاکہ فرنیچر کی صنعت خوب پھولے پھلے تاکہ عالمی سطح پر اس صنعت کوپذیدائی حاصل ہو جس کی وجہ سے ملک میں زرئے مبادلہ آئے۔قومی انتخابات 8فروری کو ہونگے جماعت اسلامی ہر نشست پر الیکشن لڑے گی کراچی میں بسنے والوں کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے جماعت اسلامی سندھ او ر وفاق میں حکومت سازی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر مہمان خصوصی تین روزہ نمائش میں لگائے اسٹالز کا دورہ کیا۔
Home / اہم خبریں / ایکسپوسینٹر میں تین منعقدہ تین روزہ فرنیچر لیونگ ایکسپو کا افتتاح حکومت کو ایسے اقدامات کرے تاکہ فرنیچر کی صنعت کوعالمی سطح پر پذیدائی ملے، حافظ نعیم الرحمن