تازہ ترین
Home / پاکستان / ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کے استعفی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کے استعفی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کے استعفی کیس کے سلسلہ میں صدر پی ایچ ایف کی جانب سے استعفی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا اورمعزز عدالت کی جانب سے فریقین کو آئیندہ پیشی پر طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کے خلاف مبینہ استعفی پیش کرکے اسکو منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے ، نئے قائم مقام سیکرٹری جنرل کی تعیناتی سمیت دیگرغیرآئینی و غیر قانونی اقدامات کے خلاف کیس دائر کیا تھا جس میں مدعی مقدمہ کی جانب سے صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے حیدر حسین کا بطور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف مبینہ استعفی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سمیت دیگر غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کو عدالت میں حصول انصاف کے لئےچیلنج کیا گیا۔ جس سلسلہ میں اپیل کی شنوائی پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے اپیل کنندہ کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق، بیرسٹر قدیر جنجوعہ اور بیرسٹر معیظ طارق کے دلائل پر صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے حیدر حسین کے بطور سیکرٹری جنرل استعفی کی منظوری کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا ہے اور فریقین کو آئیندہ پیشی کے لئے عدالت میں پیش ہونے کے احکامات صادر کیئے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے