تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایچ بی ایل پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ 13 دسمبر کو ہوگا

ایچ بی ایل پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ 13 دسمبر کو ہوگا

لاہور, (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ تقریب کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ کی فی الحال ممکنہ تاریخ8 فروری سے24 مارچ 2024 دی گئی ہے۔پلیئر ڈرافٹ کے لیے ِپک آرڈر کو اس ماہ حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ڈرافٹ میں پہلا کھلاڑی ِپک کرنا ہے۔پلاٹینم کیٹگری کے لیے پہلے راؤنڈ کا سلیکشن آرڈر پچھلے سیزن کی آخری ٹیم سے پہلی ٹیم کی اسٹینڈنگ کے مطابق ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ میں مقامی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل دس نومبر کو مکمل ہوچکا ہے جبکہ غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن پچیس اکتوبر سے شروع ہوگئی تھی جس میں کئی ٹاپ کھلاڑیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔اس کے علاوہ بدھ کے روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ کے نتیجے میں حسن علی اسلام آباد یونائٹڈ سے کراچی کنگز میں آئے ہیں جبکہ عماد وسیم اسلام آباد یونائٹڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

یو اے ای کے قونصل جنرل بخت عتیق الرمیثی سندھ جو جِٹسو ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف مقرر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جو جِٹسو ایسوسی ایشن کو یہ اعلان کرتے ہوئے اعزاز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے