تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایچ ای سی انٹرورسٹی ویمنز شوٹنگ چیمپیئن شپ:سر سید یونیورسٹی کی عمدہ کارکردگی

ایچ ای سی انٹرورسٹی ویمنز شوٹنگ چیمپیئن شپ:سر سید یونیورسٹی کی عمدہ کارکردگی

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین)پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کارساز میں دسویں ایچ ای سی آل پاکستان انٹرورسٹی ویمنز شوٹنگ چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے شرکاء میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اسپورٹس انجینئر جاوید علی میمن، مراکش کے قونصل جنرل اشتیاق بیگ، سرسید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار، سرسید یونیورسٹی کی ٹیم کے منیجرنعمان الدین اور ایس ایم آئی یو کے ڈائریکٹر اسپورٹس محمد کاشف اور دیگر شامل تھے، پاکستان بھر سے شوٹنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والی 14 جامعات میں سرسید یویورسٹی مجموعی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر اور پسٹل مقابلوں میں پانچویں نمبر پر رہی جبکہ سرسید یونیورسٹی کی طالبہ ایشاء فیاض نے 471 اسکور کرکے پسٹل کے انفرادی مقابلوں میں دسواں نمبر حاصل کیا۔رائفل میں ماہم رضوان نے 510 اسکورکیا۔رائفل اور پسٹل کے انفرادی مقابلوں میں 42 کھلاڑیوں نے حصہ لیاتھا۔سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین اور رجسٹرار کموڈور(ر) سید سرفراز علی نے شوٹنگ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی پر اسپورٹس ڈپارٹمنٹ اور کھلاڑیوں و آفیشلز کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے اسپورٹس ایونٹس میں بہترین کارکردگی کی امید کا اظہار کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی کی سالگرہ پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے مبارکباد

  کمالیہ(ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے