تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایچ ای سی انٹرورسٹی زون ایم بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ائی او بی ایم میں اختتام پزیر ہو گیا

ایچ ای سی انٹرورسٹی زون ایم بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ائی او بی ایم میں اختتام پزیر ہو گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ ای سی انٹر ورسٹی زون ایم بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے میچ میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) ڈبلزایونٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں فتحیاب جبکہ ڈی ایچ اے سفّا یونیورسٹی نے سنگلز ایونٹ چیمپئن شپ ٹرافی حاصل کی ایچ ای سی انٹروارسٹی زون-ایم بیڈمنٹن بوائز چیمپئن شپ 2023-24 کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) کراچی میں 19 سے 21 دسمبر 2023 تک جاری راھا بیڈمنٹن ڈبلز ایونٹ کا فائنل میچ این ای ڈی یونیورسٹی اور ائی او بی ایم کے درمیان کھیلا گیا ائی او بی ایم نے یہ میچ 2-1 سیٹ سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی، رنر اپ ٹرافی این ای ڈی یونیورسٹی کے نام رہی جبکہ آئی بی اے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بیڈمنٹن سنگلز ایونٹ کا فائنل میچ ڈی ایچ اے سفّا یونیورسٹی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا شروع میچ سے ہی ڈی ایچ اے گیم پر حاوی رہا اور میچ 2-0 سیٹس سے جتنے میں کامیاب رہا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ ائی او بی ایم نے نے سنگل ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی جناب طالب سید کریم صدر ائی او بی ایم جو فائنل کے چیف گیسٹ بھی تھے انہوں نے ائی او بی ایم اور ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی کی بیڈمنٹن ٹیموں کو ان کی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کو مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے ایچ ای سی زون ایم بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے اختتام پر چیف گیسٹ صدر ائی او بی ایم جناب طالب سید کریم اور محترمہ پلوشہ بشیر انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی گیسٹ آف آنر نے فائنلسٹ میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس
ریاض اکبر کنٹریکٹر اور عرفان حسن بھی موجود تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے