کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) این ای دی (NED) یونیورسٹی کے فٹبال گراؤنڈ پر کھیلے گئے ایچ ای سی (HEC) انٹرورسٹی زون M فٹبال چیمپیئن شپ کے میچ میں سرسید یونیورسٹی نے آئی او بی ایم(IOBM) کوسخت مقابلے کے بعد فائنل میں پنالٹی اسٹروک پر4-5 گول سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی فٹبال ٹیم نے فائنل میچ میں آئی او بی ایم(IOBM) کی ٹیم کو پنلٹی ککس پر چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ایچ ای سی(HEC) زون ایم(M) انٹرورسٹی فٹبال چیمپیئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی، اس فٹبال چیمپین شپ کی میزبان این ای ڈی یونیورسٹی تھی جس کے فٹبال گراؤنڈ پر12دسمبر سے 14 دسمبر تک میچز کھیلے گئے چیمپیئن شپ کا فائنل میچ سرسید یونیورسٹی اور آئی او بی ایم (IOBM) کے مابین کھیلا گیا آئی او بی ایم نےشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کے ابتدا ہی میں ایک گول کی برتری حاصل کرلی تھی لیکن یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور سرسید یونیورسٹی کی جانب سے کپتان حسین نے جلد ہی گول برتری کو برابر کردیا میچ کے دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کا اسکور ایک ایک گول سے برابر رہا، بعد ازاں پنالٹی کیکس کے ذریعے ائی او بی ایم (IOBM) فائنل میچ سر سید یونیورسٹی سے 4-5 ھارگئی، سرسید یونیورسٹی نے فائنل میچ جیت کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ فائنل کے اختتام پراین ای ڈی یونیورسٹی کے کنٹرولراسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹرعلی حسن این ای ڈی کی اسپورٹس مینجر محترمہ فرخندہ فصیح کے ہمراہ انٹر ورسٹی فٹبال چیمپیئن شپ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر بالترتیب سرسید یونیورسٹی، آئی او بی ایم (IoBM) اور آئی بی اے(IBA)کو ٹرافیاں دیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس ائی او بی ایم (IOBM) ریاض اکبر کنٹریکٹر اور اسپورٹس مینیجر حسن عرفان موجود تھے۔