تازہ ترین
Home / اہم خبریں / این بی پی48ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ:سیکنڈ سیڈ شان نعمت کو شکست، اسجد اقبال نے ایونٹ میں 128کا بریک کھیل دیا،دس کیوئسٹ ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے

این بی پی48ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ:سیکنڈ سیڈ شان نعمت کو شکست، اسجد اقبال نے ایونٹ میں 128کا بریک کھیل دیا،دس کیوئسٹ ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سہیل شہزاد،اسجد اقبال،عبدالستار،احسن رمضان،محمد نسیم اختر،محمدفسجاد،آکاش رفیق،عبدالجاوید اوربابر مسیح نے این بی پی48ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کے اسنوکر ایرینا میں جاری چیمپئن شپ کے چوتھے روز نیشنل بینک کے اسجد اقبال نے نمبر دو سیڈ اسلام آباد کے شان نعمت کو جبکہ پنجاب کے احسن رمضان نے نمبر پانچ سیڈ بلوچستان کے عادل خان کو شکست دی،چوتھے روز تین سنچری بریک کھیلے گئے اسجد اقبال نے جاری نیشنل چیمپئن شپ میں 128کا بریک کھیلا جو ایونٹ میں اب تک کا سب سے بڑا بریک بھی ہے۔پنجاب کے بابر مسیح نے 113اور بلوچستان کے عادل خان نے 110کا بریک کھیلا۔ٹورنامنٹ ڈائرکٹر نوید کپاڈیا کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق چوتھے روز نیشنل بینک کے اسجد اقبال نے نمبر دو سیڈ اسلام آباد کے شان نعمت کو 4-1سے زیر کیا،ان کی جیت کا فریم اسکور 62-34،52-60،128-0،79-18اور 70-44رہا۔ایک اور میچ میں پنجاب کے احسن رمضان نے نمبر پانچ سیڈ بلوچستان کے عادل خان کو سخت مقابلے کے بعد4-3سے زیر کیا اور پری کواٹر فائنل میں جگہ بنائی۔دیگر میچوں میں کے پی کے ریمبیل گل نے بلوچستان کے جہانزیب کو4-1سے،نیشنل بینک کے محمد سجاد نے سندھ کے علی رضا کو 4-1سے،نیشنل بینک کے اسجد اقبال نے سندھ کے محمد ساحل کو4-0سے،پنجاب کے بابر مسیح نے سندھ کے علی حمزہ کو 4-1سے،اسلام آباد کے عبدالجاوید نے پنجاب کے عبدالرحمان کو 4-2سے،سندھ کے سہیل شہزاد نے کے پی کے فواد خان کو 4-2سے،کے پی کے آکاش رفیق نے بلوچستان کے سیف علی خان کو 4-1سے اور کے پی کے ریمبیل گل نے کے پی کے ہی سربلند خان کو4-1سے زیر کیا۔بلوچستان کے زیب خان کو سندھ کے فضل عمر کے خلاف اور پنجاب کے نسیم اختر کو بلوچستان کے باسط علی کے خلاف واک اوور دیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے