تازہ ترین
Home / اہم خبریں / این بی پی 48ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کا 15جنوری سے آغاز فاتح کیوسٹ کو دو لاکھ روپے ملیں گے

این بی پی 48ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کا 15جنوری سے آغاز فاتح کیوسٹ کو دو لاکھ روپے ملیں گے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) این بی پی48ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ 15جنوری سے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کے اسنوکر ایرینا میں کھیلی جائے گی،قومی اسنوکر چیمپئن سلطان محمد اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔یہ بات پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے چیئر مین عالم گیر شیخ نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران بتائی،اس موقع پر پی بی ایس اے کے چیف پیٹرن علی اصغر ولیکا،نیشنل بینک کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور اسپورٹس ونگ کے سربراہ کامران خالد،وی پی اور سیکشن ہیڈ اسپورٹس کلب افشاں شکیل،پی بی ایس اے کے سیکریٹری ذوالفقار علی رمزی،نائب صدر واحد عبدالقادر،فرحان رفیق، رشیدجمبو،ٹورنامنٹ ڈائرکٹر نوید کپاڈیا اور دیگر بھی موجود تھے۔عالم گیر شیخ نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی نیشنل بینک نے نیشنل چیمپئن شپ کو اسپانسر کیا ہے،ہمیں خوشی ہے کہ گزشتہ 15 برس سے نیشنل بینک ہماری نیشنل چیمپئن شپ کو اسپانسر کر رہا ہے،23جنوری تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ کی انعامی رقم اس سال پانچ لاکھ 25 ہزار روپے رکھی گئی ہے،نیشنل چیمپئن شپ کے فاتح کیوسٹ کو دو لاکھ اور رنر اپ کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی،سیمی فائنلسٹ کو50ہزار،کوارٹر فائنلسٹ کو25ہزار اور چیمپئن شپ میں بڑا بریک کھیلنے والے کیوسٹ کو25ہزار روپے،147کے بریک پر50ہزار اور ہر سنچری بریک پر بھی انعامی رقم دی جائے گی۔نیشنل چیمپئن شپ میں ملک بھر سے39کیوسٹ شرکت کر رہے ہیں جن کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ہر گروپ سے دو ٹاپ کیوسٹ پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گے۔گزشتہ سال نیشنل چیمپئن شپ کے فاتح سلطان محمد اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔علی اصغر ولیکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کیوسٹس کی عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے لیکن حکومتی حلقوں کی جانب سے پذیرائی نہیں مل رہی اس سلسلے میں ہمار ا وفد جلد پاکستان اسپورٹس بورڈحکام سے ملاقات کرے گا۔این بی پی اسپورٹس ونگ کے سربراہ کامران خالد کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک اور پاکستان اسنوکر ایسوسی ایشن کے ساتھ ہمارا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے،مستقبل میں نا صرف اسنوکر ایونٹس بلکہ دیگر کھیلوں کی اسپانسر شپ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ بعد ازاں انہوں نے نیشنل چیمپئن شپ کی اسپانسر شپ کی رقم کا چیک پی بی ایس اے کے چیئر مین کے حوالے کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Devine to step down as T20 captain

Auckland, (International Sports News) Ferns captain Sophie Devine will step down as T20 captain at …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے