تازہ ترین
Home / اہم خبریں / این بی پی 48ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ:جونیئرایشین چیمپئن احسن رمضان کو شکست

این بی پی 48ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ:جونیئرایشین چیمپئن احسن رمضان کو شکست

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے محمد حسنین نے موجودہ جونیئر ایشین اسنوکر چیمپئن پنجاب کے احسن رمضان کو این بی پی 48ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے تیسرے روز شکست دے دی جبکہ دفاعی چیمپئن سلطان محمد بھی پہلا میچ جیت گئے۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کے اسنوکر ایرینا میں جاری چیمپئن شپ میں تیسرے روزپنجاب کے نسیم اختر نے اسلام آباد کے ظفر اقبال کے خلاف108کا سنچری بریک کھیلا۔سندھ کے عبدالستار کو پنجاب کے اویس اللہ منیار کے خلاف واک اوور دیا گیا۔ٹورنامنٹ ڈائرکٹر نوید کپاڈیا کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق انڈر17اور انڈر21 قومی اسنوکر چیمپئن سندھ کے محمد حسنین نے سابق عالمی چیمپئن اور موجودہ ایشین اسنوکر چیمپئن پنجاب کے احسن رمضان کو شکست دے کر ہلچل مچادی۔انہوں نے 4-2سے میچ میں کامیابی سمیٹی،ان کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 33-95،95-16،72-25،59-03،0-73اور74-06رہا۔دیگر میچوں میں کے پی کے آکاش رفیق نے سندھ کے ذوالفقار اے قادر کو4-2سے،پنجاب کے احسن رمضان نے سندھ کے فضل عمر کو 4-1سے،اسلام آباد کے ظفر اقبال نے بلوچستان کے باسط علی کو 4-2سے،پنجاب کے عبدالرحمان نے بلوچستان کے سیف علی خان کو 4-2سے،پنجاب کے بابر مسیح نے کے پی کے ریمبیل گل کو4-3سے،اسلام آبا دکے شان نعمت نے سندھ کے محمد ساحل کو4-0سے،بلوچستان کے عادل خان نے سندھ کے محمد حسنین کو 4-0سے،پنجاب کے شاہد آفتاب نے سندھ کے محمد فیضان کو 4-0سے،پنجاب کے نسیم اختر نے اسلام آباد کے ظفر اقبال کو 4-1 سے،بلوچستان کے سیف علی خان نے سندھ کے ذوالفقار اے قادر کو4-2سے،کے پی کے سربلند خان نے بلوچستان کے جہانزیب کو 4-0سے،دفاعی چیمپئن سندھ کے سلطان محمد نے کے پی کے فواد خان کو 4-3سے،پنجاب کے محمد اعجاز نے سندھ کے سہیل شہزاد کو 4-3سے اور کے پی کے شاہ خان نے سندھ کے رضوان ہاشمی کو 4-3سے شکست دی

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے