کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پنجاب کے حارث طاہر نے نمبر چار سیڈ پنجاب کے شاہد آفتاب کو اپ سیٹ کرتے ہوئے 48ویں این بی پی نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے روز شکست دے دی،این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کے اسنوکر ایرینا میں پیر سے شروع ہونے والی سوا پانچ لاکھ مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں پہلے روز دو سنچری بریک بھی کھیلے گئے۔بابر مسیح نے سندھ کے سر بلند خان نے خلاف102اور پنجاب کے اویس اللہ منیار نے فرحان نور کے خلاف114کا بریک کھیلا۔ٹورنامنٹ ڈائرکٹر نوید کپاڈیا کے مطابق پنجاب کے حارث طاہر نے نمبر چار سیڈ پنجاب ہی کے شاہد آفتاب کو سخت مقابلے کے بعد4-3سے زیر کیا،ان کی جیت کا فریم اسکور ان کے حق میں 9-106،81-20،69-41،65-49،03-54،01-93اور66-47رہا۔ پہلے روز کھیلے گئے دیگر مقابلوں میں اسلام آباد کے شان نعمت نے سندھ کے رضوان ہاشمی کو4-0سے،نیشنل بینک کے اسجد اقبال نے کے پی کے شاہ خان کو4-0سے،پنجاب کے اویس اللہ منیار نے پنجاب ہی کے فرحان نور کو4-0سے،نیشنل بینک کے محمد آصف نے سندھ کے عبدالستار کوسخت مقابلے کے بعد 4-3سے،کے پی کے شرجیل محمود نے سندھ کے فیضان خان کو4-3سے،بلوچستان کے عادل خان نے سندھ کے فضل عمر کو4-2سے،پنجاب کے احسن رمضان نے بلوچستان کے زیب خان کو4-0سے،پنجاب کے نسیم اختر نے سندھ کے علی رضا کو 4-2 سے،پنجاب کے محمد سجاد نے بلوچستان کے باسط علی کو 4-0سے،کے پی کے آکاش رفیق نے پنجاب کے عبدالرحمان کو 4-0سے،اسلام آباد کے عبدالجاوید نے بلوچستان کے سیف علی خان کو 4-1سے،پنجاب کے حارث طاہر نے دوسرے میچ میں سندھ کے محمد فیضان کو 4-1سے اور پنجاب کے بابر مسیح نے کے پی کے سر بلند خان کو4-0سے شکست دی۔
Home / اہم خبریں / این بی پی نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ:حارث طاہر نے نمبر چار سیڈ آفتاب شاہد کو اپ سیٹ کر دیا، بابر مسیح اور اویس اللہ منیار نے پہلے روز سنچری بریک کھیلے۔